مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں نئی انتخابی حلقہ بندیوں نے بی جے پی کی سیاسی عزائم بے نقاب کر دیے ہیں، عمر عبداللہ

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ علاقے میں رچائی جانے والی انتخابی حد بندی کی مشق صرف اور صرف بی جے پی اور اس کے اتحادیوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے عمل میں لائی گئی تھی۔ انہوںنے کہا کہ اس اقدام نے علاقے میں زعفرانی پارٹی کے سیاسی عزائم کو بے نقاب کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عمر عبداللہ نے سرینگر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نئی حلقہ بندیوں کے عمل کی وجہ سے لوگوں کو نقصان اٹھانا پڑا۔ ہم بخوبی جانتے ہیں کہ نئی انتخابی حد بندی کیوں اورکیسے کی گئی تھی، یہ سب صرف بی جے پی اور اس کے اتحادیوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی رہنماﺅں کے بیانات جموں و کشمیر کے تئیں ان کے مذموم ارادوں کی واضح عکاسی کرتے ہیں۔عمر عبداللہ نے کہا کہ بی جے پی علاقے میں اقتدار سنبھالنے کے لیے بے چین تھی۔ عمر عبداللہ نے مزید کہا کہ بی جے پی جان بوجھ کر ان کی حکومت کے کاموں میں روڑے اٹکار رہی ہے اور ریاستی درجے کی بحالی میں تاخیر کے پیچھے بھی اسکے سیاسی محرکات کارفرما ہیں۔
انہوںنے کہا کہ اسمبلی میں بیٹھے حزب اختلاف کے رہنماﺅں کے بیانات سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ جب تک بی جے پی حکومت نہیں بناتی اس وقت تک نہ تو ہمیں کام کرنے دیا جائے گا اور نہ ہی ریاست کا درجہ بحال کیا جائے گا۔
یادرہے کہ نریندر مودی کی سربراہی میں قائم بی جے پی کی بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموںکشمیر میں 18ستمبر تا 1اکتوبر 2024کو تین مرحلوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل نئی انتخابی حلقہ بندیاں کی تھیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button