APHC-AJK

فیلڈ مارشل کا آج کا خطاب پاکستانیوں اورکشمیریوں کے جذبات کا عکاس تھا، حریت کانفرنس آزاد کشمیرشاخ

اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا یہ کہنا بالکل بجا ہے کہ معرکہ حق محض ایک روایتی فوجی تصادم نہیں تھا بلکہ دو نظریات کے درمیان فیصلہ کن جنگ تھی جس میں سچائی اور انصاف کا بول بالا ہوا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ پرویز احمد شاہ نے ایک بیان میں کہا کہ فیلڈ مارشل کا جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں یوم فتح کی تقریب سے آج کا خطاب پاکستانیوںاورکشمیریوںکے جذبات کا عکاس تھا۔ انہوںنے کہا کہ گزشتہ برس کی پاک بھارت لڑائی پاکستان کی تاریخ کا ایک روشن باب ہے جو قومی اتحاد، یگانگت ،قربانی اور دفاع وطن کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا یہ انتباہ کہ پاکستان کے خلاف آئندہ کسی بھی جارحیت کا تیز، پرعزم اور بھر پور جواب دیا جائے گا، پاکستانی قوم کے غیر متزلزل عزم اور اتحاد کی غمازی کرتا ہے۔
پرویزاحمد شاہ نے مزید کہا کہ "بنیان مرصوص” کے جذبے کے تحت قوم کا اتحاد دشمن کو واضح پیغام دیتا ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری، سلامتی اور نظریاتی سرحدوں کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لوگ پاکستانی افواج کی ہمت اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔پرویز احمد شاہ نے کہا کہ عوام اور مسلح افواج کی غیر متزلزل حمایت اور سرپرستی مقبوضہ علاقے کے آزادی پسند لوگوںکیلئے حوصلے اور تقویت کا باعث ہے اور بھارت کشمیری عوام کو مزید محکومی اور جبر کا نشانہ بنانے میں ہرگزکامیاب نہیں ہو سکتا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button