مقبوضہ جموں و کشمیر

راجوری میں مسلسل چوتھے روز محاصرے اور تلاشی کی کارروائی جاری

جموں: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع راجوری کے مختلف علاقوں میں آج مسلسل چوتھے روز بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی جاری رکھی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج، پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور پولیس نے ضلع راجوری کے جنگلاتی علاقوں گمبھیر موگلہ اور ڈوریمل میں اتوار سے مشترکہ آپریشن شروع کررکھا ہے۔ آپریشن میں ڈرونز اور سراغ رساں کتوں کا استعمال کیا جارہا ہے۔بھارتی فورسز نے دعویٰ کیا کہ آپریشن ڈوریمل اورگمبھیر موگلہ میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں انٹیلی جنس معلومات کے بعد شروع کیا گیا ۔ آپریشن شروع کرنے کے فوراً بعد فائرنگ کا مختصر تبادلہ بھی ہوا جس کے بعدتلاشی اور نگرانی کی کارروائی جاری ہے۔ تمام داخلی اور خارجی راستوں کوبند کر دیا گیا ہے، جبکہ قریبی دیہاتوں کو محاصرے میں لیا گیا ہے اور گھر گھر تلاشی جاری ہے۔ آپریشن کے دوران کئی لوگوں کے گھروں کو تباہ کرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔فوجی آپریشن سے مقامی لوگوںمیں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ گزشتہ چند دنوں سے علاقے میں بھارتی فورسز کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے علاقے کو سخت محاصرے میں لیا گیا ہے اور تلاشی کی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button