مقبوضہ جموں و کشمیر

منی پور :کانگریس لجس لیچر پارٹی کے رہنما کے گھر کے قریب دھماکا

 

امپھال:شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور میں کانگریس لجس لیچر پارٹی کے رہنما کیشام میگھاچندرا کی رہائش گاہ کے قریب نامعلوم افراد نے دھماکا کیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے میڈیا کو بتایاہے کہ ضلع تھوبل کے علاقے وانگ خیم میں یائریپوک بشنو ناہا کے مقام پر کیشام میگھاچندرا کی رہائش گاہ کے دروازے کے قریب دھماکا ہواہے۔دھماکے کے نتیجے میں میگھاچندرا کے مکان کی دیوار کو نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں دستی بم استعمال کیے جانے کا شبہ ہے۔واقعے کے محرکات اور حملہ آوروں کی شناخت کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button