مقبوضہ جموں و کشمیر

چین کا بھارتی سرحد کیلئے نئے فوجی کمانڈر کا تقرر

بیجنگ 07ستمبر (کے ایم ایس )
چین کے صدر شی جنگ پنگ نے جنرل وانگ ہائی جیانگ کو پیپلز لبریشن آرمی کی ویسٹرن تھیٹر کمانڈ کا نیا کمانڈر مقرر کیا ہے جو بھارت کے ساتھ سرحدوں کی نگرانی کرتی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق چینی صدر نے جو حکمران کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے علاوہ سینٹرل ملٹری کمیشن کے سربراہ بھی ہیں وانگ ہائی جیانگ اور چار دیگر فوجی افسران کو جنرل کے عہدے پر ترقی دی ہے جو کہ چین میں فوج کا سب سے بڑا عہدہ ہے ۔ چین کی سرکاری ویب سائٹ چائنہ مل کے مطابق سینٹرل ملٹری کمیشن پیپلز لبریشن آرمی کی مجموعی اعلیٰ کمان ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button