جموں

مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجیوں کی طرف سے پھینکے گئے ان پھٹے گولوں سے شہریوں کی زندگی کو شدید خطرہ

جموں 14 ستمبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت فوجیوں کی طرف سے جموں خطے کے راجوری اور پونچھ اضلاع میں کنٹرول لائن کے ساتھ واقع ویہات میں پھینکے گئے ان پھٹے گولوں کی وجہ سے شہریوں کی زندگی کو شدید خطرہ ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ان پھٹے گولوں کی وجہ سے دیہاتیوں کیلئے آزادانہ طریقے سے چلنا پھرنا مشکل ہو چکا ہے۔
حکام نے بتایا کہ گزشتہ پانچ چھ ماہ کے دوران ایک درجن کے قریب ان پھٹے گولے برآمد ہوئے جنہیں بعد میں تباہ کر دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ گولے دیہاتیوں نے اپنے کھیتوں میں دیکھے جس کے بعد انہوں نے قریبی تھانوں یا بھارتی فوج کے کیمپوں کو اطلاع دی جس پر فوج یا پولیس کے بم ڈسپوزل سکواڈ نے انہیں ناکارہ بنا دیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button