بھارت

الہ آباد ہائی کورٹ:بابری مسجد کیس میں ہندوتوا لیڈروں کی بربریت کیخلاف دائر درخواست مسترد

imagesالہ آباد 10نومبر (کے ایم ایس)
بھارت میں الہ آباد ہائی کورٹ نے بابری مسجد انہدام کیس میں اہم ہندوتوا لیڈروں کی بریت کے خلاف دائر درخواست کو مسترد کر دیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق الہ آباد ہائی کورٹ نے بابری مسجد انہدام کیس میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنمائوں اوما بھارتی، مرلی منوہر جوشی، ایل کے ایڈوانی، کلیان سنگھ اور دیگر سرکردہ ہندوتوا شخصیات کی بریت کے خلاف درخواست کو مسترد کردیاہے۔عدالت نے 31اکتوبر کو سی بی آئی کی خصوصی عدالت کی طرف سے ہندوتوا سیاست دانوں کو بری کیے جانے کے خلاف ایودھیا سے تعلق رکھنے والے2 مسلمانوں حاجی محبوب احمد اور سید اخلاق احمد کی درخواست پر دلائل مکمل کرنے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔حاجی محبوب احمد اور سید اخلاق احمد نے سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے 2020کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا ۔اپیل میں دعویٰ کیا گیاتھا کہ وہ متاثرین کے ساتھ ساتھ گواہ بھی تھے جن کے سامنے ہندوتوا لیڈروں نے تاریخی عبادت گاہ بابری مسجد کومنہدم کیا۔6دسمبر 1992کو ہزاروں ہندو مسجد کے مقام کے قریب ایک ریلی کے لیے جمع ہوئے اور ان کی بڑی تعداد نے مسجد پر حملہ کر کے اسے کلہاڑیوں اور ہتھوڑوں سے مسمار کر دیاتھا جس کے بعد بھارت بھر میں مسلم مخالف فسادات شروع ہو گئے تھے جن میں تقریبا 2000 لوگ مارے گئے تھے ، جن میں اکثریت مسلمانوں کی تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button