جموں

جموں:سڑک حادثے میں 3افراد ہلاک ،17زخمی

download (6)جموں 11نومبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں خطے کے ضلع سانبہ میں دو بسوں کے درمیان تصادم میں ایک خاتون اور اسکی بیٹی سمیت کم سے کم 3افراد ہلاک اور 17زخمی ہو گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ حادثہ جموں پٹھانکوٹ ہائی وے پر ناناکے چھک کے مقام پر ایک تیز رفتار بس کی طرف سے اوور ٹیک کرنے کی کوشش کے باعث پیش آیا۔حادثے کا شکار ہونے والی ایک بس بھارتی پنجاب کے شہر سہارنپور جبکہ دوسری ضلع کٹھوعہ کی طرف جا رہی تھی۔ہلاک ہونے والوں کی شناخت منگی دیوی اور اس کی 14سالہ بیٹی تانیہ اور 58سالہ کستوری لال کے طور پر ہوئی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button