بھارت

امرتسر :مظاہرین نے نریندر مودی کا پتلا نذر آتش کیا

 

امرتسر 14فروری (کے ایم ایس)
کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے کارکنوں نے ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا پتلا نذر آتش کیا۔ احتجاج کی کال کیمونسٹ پارٹی نے عوام دشمن بجٹ کے خلاف دی تھی۔
پنجاب کے علاقے چھیہاڑہ میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے کارکن چھیہارٹہ کے ایکتا بھون میں جمع ہوئے اور احتجاجی مارچ کیا۔ مظاہرین نے وزیراعظم نریندر مودی کا پتلابھی نذر آتش کیا۔ سی پی آئی لیڈر امرجیت سنگھ نے اس موقع پر خطاب میں مودی حکومت کے عوام دشمن بجٹ کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں روزگار، صحت، تعلیم اور مہنگائی جیسے اہم مسائل پر توجہ نہیں دی گئی ہے۔ مزدوروں اور ملازمین کی سماجی تحفظ، پنشن اور کم از کم اجرت وغیرہ جیسے اہم مسائل کا بجٹ میں کوئی ذکر نہیں ۔ایک اور سی پی آئی لیڈر وجے کمار نے کہا کہ بجٹ میں صنعتوں کو فروغ دینے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں صرف کارپوریٹ سیکٹر کے لوگوں کے مفاد کو

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button