بھارت

بھارت :سابق فوجی نے بیوی اور بیٹی کا گلا گانٹنے کے بعدخوکشی کرلی

 

fojiکولکتہ19اگست (کے ایم ایس)

بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ضلع شمالی 24پرگنہ میں ایک سابق فوجی نے اپنی بیوی اور بیٹی کا گلا کاٹ کرٹرین کے آگے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی ہے۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یہ وحشیانہ واقعہ ضلع کے علاقے دم دم وارڈ نمبر 10 میں پیش آیا۔ فوجی اہلکار48 سالہ گوتم بندوپادھیائے کی لاش 18اگست کی صبح مدھیم گرام سٹیشن کے قریب ریلوے لائن پر برآمد ہوئی ۔ بعد ازاں دم دم میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 10 میں واقع فوجی اہلکار کے گھر سے اسکی بیوی 44سالہ دیویکا بندوپادھیا اور19سالہ بیٹی دیشا بندیوپادھیائے کی لاشیں برآمد ہوئیں جن کے گلے خون سے لت پت تھے۔

غور وخوض کے بعد پولیس نے اندازہ لگایا کہ گوتم نے پہلے اپنی بیوی اور بیٹی کا گلا کاٹ کر قتل کیا اس کے بعد اس نے مدھیم گرام میں لوکل ٹرین کے سامنے کود کر خودکشی کرلی۔متوفی گوتم کے پڑوسیوں اور رشتہ داروں سے بات کرنے کے بعد پولیس کو معلوم ہوا کہ سابق فوجی ذہنی پریشانی میں مبتلا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button