جموں

رام بن: سڑ ک حادثے میں تین خواتین قیدی ، 17 بھارتی پولیس اہلکار زخمی

جموں : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں ایک سڑک حادثے میں تین خواتین قیدی اور بھارتی پولیس کے کم از کم 17اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔
حادثہ ضلع رام میں ٹی 2 ٹنل ماروگ کے قریب پیش آیا۔ پولیس کی گاڑی بھارتی فوج کی ایک گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں تین قیدی خواتین اور سترہ پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔پولیس کی گاڑی سینٹرل جیل سری نگر سے بھدرواہ جیل جا رہی تھی۔
زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال رام بن منتقل کیا گیا ۔ ایس ایچ اورام بن نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button