مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی فوجیوں نے بارہمولہ میں خاتون سمیت تین افراد گرفتار کر لئے
سرینگر11ستمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع بارہمولہ میں ایک خاتون سمیت تین شہریوں کو گرفتار کر لیا۔
فوجیوں نے ضلع کے علاقے چک ٹپر میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران لطیف احمد، شوکت احمد اور ایک خاتون کو گرفتار کیا۔ فوجیوں نے گرفتاریوں کا جواز پیش کرنے کے لیے ان کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعوی ٰکیا۔گرفتار افراد کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانو ن یواے پی اے اور آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
دریں اثناء بھارتی فوجیوں نے ضلع بارہمولہ میں پٹن کے علاقے ہانجیویرا سے ایک دیسی ساختہ بم برآمد کرنے کا دعویٰ کیاہے۔