مقبوضہ جموں و کشمیر

قابض حکام نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں ایک اور شہری املاک ضبط کر لی

SIAسرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی حکومت کی طرف سے مختلف بہانوں سے کشمیریوں کی زمینوں پر قبضہ کرنے کی جاری مہم کے تسلسل میں قابض حکام نے منگل کو ضلع کولگام میں ایک اورشہری کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کر لی۔

قابض حکام نے ضلع کے علاقے بچرو میں واقع ایک زیر تعمیر مکان کو ضبط کرلیا ہے۔یہ مکان برکت اللہ میر نامی کشمیری کی ملکیت ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ حکام نے اس شخص پر سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button