محاصرے اور تلاشی

بھارتی پولیس نے راجوری،بانڈی پورہ میں 100سے زائدافراد گرفتارکرلئے

download (15)جموں:  غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی فورسزنے راجوری اوربانڈی پورہ اضلاع میںمحاصرے اورتلاشی کی کارروائیوں کے دوران 100سے زائدافرادکو گرفتارکرلیاہے۔
کشمیرمیدیاسروس کے مطابق بھارتی فورسز نے ضلع راجوری کے علاقے شاہدرہ میں گزشتہ دوروز سے جاری تلاشی کارروائی کے دوران 67افراد کو گرفتارکرنے کا اعتراف کیاہے۔ یہ کارروائی دو روز قبل ضلع میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں ایک سرکاری ملازم محمد رزاق کے قتل کے بعد شروع کی گئی تھی۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اب تک 67 افراد کو گرفتارکیاگیا ہے جن سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ادھر ضلع بانڈی پورہ میں جاری فوجی آپریشن کے دوران بھی متعدد افراد کو گرفتارکیاگیا اور تشدد کا نشانہ بنایاگیا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مزید دیکھئے
Close
Back to top button