مقبوضہ جموں و کشمیر
ڈوڈہ :حملے میں بھارتی پولیس کانسٹیبل زخمی
مختلف اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاںجاری
جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں ایک حملے میں بھارتی پولیس کا ایک کانسٹیبل شدید زخمی ہو گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس کانسٹیبل ضلع ڈوڈہ کے علاوہ گنڈوہ میں کوٹہ ٹاپ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں زخمی ہو ا۔ قبل ازیں ڈوڈہ ہی کے علاقے چتر گلہ میں ایک حملے میں بھارتی فورسز کے چھ اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔
دریں اثنا بھارتی فوجیوں کی طرف سے ڈوڈہ، پونچھ، راجوری، کٹھوعہ، ریاسی اور سانبہ اضلاع کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں۔