بھارت

بھارت :تلنگانہ میں چلتی بس میں خاتون کی عصمت دری

download (4)حیدرآباد: بھارتی ریاست تلنگانہ میں چلتی بس میں ایک خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایاگیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ خاتون مسافر کو حیدرآباد میں ایک نجی بس کے ڈرائیور نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے بتایا کہ 26سالہ گھریلو خاتون بس کی آخری مسافر تھی اور جب یہ ترناکا علاقے میں پہنچی تو ڈرائیور کرشنا نے اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔خاتون نے ایمرجنسی نمبر 100 پر کال کی اور واقعے کی اطلاع دی۔ پولیس کے پہنچنے سے پہلے ملزم فرار ہو گیاتھا۔ خاتون کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے بس کے دوسرے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button