بھارت
بھارتی فوجیوں نے تلنگانہ میں سات افراد ہلاک کر دیے
حیدرآباد:بھارتی فوجیوں نے ریاست تلنگانہ میں قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے کم از کم سات افراد کو ایک جعلی مقابلے میں ہلاک کر دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فورسز نے ریاست کے ضلع ملوگو کے علاقے ایتیریباگاران میں فوجی آپریشن کے دوران سات قبائلیوں کو ایک جعلی مقابلے میں ہلاک کر دیا۔ پولیس نے ہلاک ہونے والوں کو مائونواز نکسلی تحریک کے ارکان قراردیاہے۔ مائونوازبھارت سے ایک علیحدہ ریاست کا مطالبہ کررہے ہیں۔چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، اڑیسہ، مغربی بنگال، آندھرا پردیش اور مہاراشٹر سمیت کئی بھارتی ریاستوں میں سرگرم مائو نواز اور مارکسی تحریکیں 1947سے بھارتی تسلط سے آزادی کا مطالبہ کر رہی ہیں۔