گرفتار

اودھمپور : کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت دو کشمیری خواتین گرفتار

جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی پولیس نے کشمیریوں کے خلاف پکڑ دھکڑ کی کارروائیاں مزید تیز کرتے ہوئے ضلع ادھم پور میں دو کشمیری خواتین کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بسنت گڑھ کی رہائشی دونوں خواتین پر جدوجہد آزادی کشمیر کی حمایت کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ کالے قانون پی ایس اے کے تحت قابض حکام کو کسی بھی شہری کو مقدمہ چلائے بغیر دو سال تک قید رکھنے کا اختیار حاصل ہے ۔مقبوضہ علاقے میں اس کالے قانون کو سیاسی کارکنوں، صحافیوں اور آزادی پسند کشمیریوں کے بعد اب خواتین کے خلاف بھی استعمال کیاجارہا ہے۔گرفتار کی گئی خواتین کے اہل خانہ اور مقامی لوگوں نے انکی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کی طرف سے ان پر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قراردیاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button