مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر: ”کے ٹی اے“ کا معاشی بدحالی پر اظہار تشویش

سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں “کشمیر ٹریڈ الائنس“ (کے ٹی اے) نے علاقے کی معاشی بدحالی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی کاروباری طبقہ شدید بحران سے دوچار ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کے ٹی اے کے صدراعجاز شاہدر نے اپنے ایک بیان میں علاقے میں موجودہ کاروباری ماحول کی ایک بھیانک تصویر پیش کی۔ انہوںنے کہا کہ علاقے میں کاروبار عملی طور پر ٹھپ ہے ، لوگ شدید مالی مشکلات سے دوچار ہیں اور مجموعی اقتصادی سرگرمیاں تقریباً جام ہیں۔انہوں نے نتظامیہ پر زور دیا کہ وہ تاجروں کی مدد کے لیے ایک جامع پیکج کا اعلان کرے اور اگر ایسا نہ کیا گیا تو بہت سے ادارے مستقل طور پر بند ہونے کا خدشہ ہے۔






