بھارت

بھارتی فوج کو 6لاکھ سے زائد” اے کے203“ رائفلیں فراہم کی جائیں گی

رائفلوں کی فراہمی کا معاہدہ 5ہزار 2سوکروڑ روپے میں کیا گیا ہے

نئی دلی:بھارتی فوج کو 5ہزار 2سو کروڑ کے ایک معاہدے کے تحت ”اے کے۔203“ اسالٹ رائفلز کی ایک تازہ کھیپ موصول ہونے والی ہے ۔ یہ مشہور کلاشنکوف رائفل کا جدید ورژن ہے ۔ رائفل 8سو میٹر تک کی رینج کے ساتھ فی منٹ 7سو راو¿نڈ فائر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اس رائفل کا وزن تقریباً 3.8 کلوگرام ہے۔۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ رائفلیں ریاست اتر پریش کے شہر امیٹھی میں واقع انڈو-ریشین رائفلز پرائیویٹ لمیٹڈ (آئی آر آر پی ایل) تیار کر رہا ہے ۔ رپورٹس میں کہا گیا کہ 6 لاکھ سے زائد رائفلوں کی فراہمی کے لیے یہ معاہدہ 5ہزار 2سو کروڑ روپے میں کیا گیا ہے۔
”آئی آر آر پی ایل“ کے سربراہ میجر جنرل ایس کے شرما کے مطابق تقریباً 48ہزار رائفلیں پہلے ہی فوج کو فراہم کی جا چکی ہیں۔ مزید 7ہزار رائفلیں آنے والے ہفتوں میں فراہم کی جائیں گی جبکہ رواں برس دسمبر تک مزید 15ہزار رائفلوں کی فراہمی متوقع ہے۔ کل چھ لاکھ رائفلوں کی ترسیل دسمبر 2030 تک مکمل کرنے کا ہدف ہے۔
یہ رائفلیں کنٹرول لائن اور لائن آف ایکچوئل کنٹرول سمیت شمالی اور مغربی سرحدوں پر تعینات فوجیوں کو فراہم کی جائیں گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button