بھارت

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھارت پر مزید ٹیرف لگانے کا اعلان

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر مزید ٹیرف لگانے کا اعلان کیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق صدر ٹرمپ نے ٹرتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہاکہ بھارت نہ صرف بڑی مقدار میں روسی تیل خرید رہا ہے بلکہ اسے اوپن مارکیٹ میں فروخت کرکے خطیر منافع بھی کما رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت کی روس کے ساتھ بڑھتی ہوئی قربتیں، دفاعی اور توانائی معاہدے سمیت بڑھتی ہوئی تجارت امریکا کو بھارت کے ساتھ تجارتی پالیسی پر نظرثانی پر مجبور کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو اس بات کی کوئی پروا نہیں کہ روسی فوج یوکرین میں کتنے لوگوں کو مار رہی ہے۔ اسی لیے میں بھارت کی امریکا کو ادا کیے جانے والے ٹیرف میں خاطر خواہ اضافہ کرنے جا رہا ہوں۔
یاد رہے کہ گذشتہ ماہ کے آخر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25فیصد ٹیرف کا اعلان کیا تھا، امریکی صدر نے کہاتھاکہ بھارت کو روس سے مسلسل فوجی سازو سامان اورتیل خریداری پر جرمانہ بھی دینا ہوگا، یہ ٹیرف یکم اگست سے نافذ ہوگا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button