بھارت

پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر مسلسل نظر رکھی ہوئی ہے: امریکہ

واشنگٹن:امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مارکو روبیونے ایک انٹرویو میں کہاکہ جنگ بندی کو برقرار رکھنا آسان نہیں ہے، یہ ہمیشہ پیچیدہ اور چیلنجنگ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان اور بھارت پر نظر رکھے ہوئے ہیں، ہماری مسلسل نظر ہے کہ پاک بھارت کے درمیان کیا ہورہا ہے، جنگ بندی تب ہی ممکن ہے جب دونوں فریق آپس میں لڑائی روکنے پر رضا مند ہوں۔ مارکو روبیو نے کہا کہ امریکہ روزانہ مختلف علاقوں جیسے پاکستان اور بھارت، کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان حالات پر نظر رکھتا ہے، تاکہ جنگ بندی قائم رکھی جا سکے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا مقصد صرف ایک مستقل جنگ بندی نہیں ہے، ہمارا مقصد ایک امن معاہدہ ہے تاکہ نہ اب جنگ ہو اور نہ ہی مستقبل میں جنگ ہو۔ مارک روبیو نے کہا کہ ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ ہمارے پاس ایک ایسا صدر ہے جس نے امن کو اپنی انتظامیہ کی ترجیح بنایا ہے، ہم نے کمبوڈیا اور تھائی لینڈ میں امن دیکھا ہے، بھارت اور پاکستان میں بھی امن کی کوشش کی گئی ہے، اور ہم دنیا بھر میں امن کے لیے ہر موقع کا فائدہ اٹھائیں گے۔ یاد رہے کہ 10مئی کو صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ بھارت اور پاکستان نے واشنگٹن کی ثالثی میں مکمل اور فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے 30 سے زیادہ بار دعویٰ کیا کہ انہوں نے پاک بھارت جنگ رکوائی، لیکن بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر جنگ بندی میں کسی تیسرے فریق کے کردار کو تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button