بھارت
مقبوضہ کشمیرمیں سی آر پی ایف اہلکاروں کی مزید تین بٹالینز تعینات

نئی دلی: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں کی حق پر مبنی تحریک آزادی کو دبانے اور ان پر ڈھائے جانیوالے مظالم کاسلسلہ مزید تیز کرنے کیلئے بھارتی حکومت نے سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی تین بٹالین مقبوضہ علاقے میں تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سی آر پی ایف اہلکاروں کی ان بٹالینز کو ادھم پور اور کٹھوعہ اضلاع میں تعینات بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلزبٹالینز کی جگہ تعینات کیاجائے گا۔دونوں اضلاع میں سی آر پی ایف اہلکاروں کی تعیناتی کاعمل مکمل ہونے کے بعد وادی کشمیر سمیت دیگر علاقوں میں بھی پیراملٹری سینٹرل ریزروپولیس فورس کوتعینات کیاجائے گا۔سی آر پی ایف کو جدید ہتھیاروں، مواصلاتی آلات اور بکتر بند گاڑیاں بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔






