بھارت

اروند کیجریوال کی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر کڑی تنقید

مودی جی آپ بھی غیر ملکی جہاز میں گھومنا چھوڑ دیں، کیجریوال کا مودی پر طنز

نئی دلی:
عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور دلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ مودی جی عوا م کو توغیرملکی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے اور خودانحصاری اختیار کرنے کادرس دے رہے ہیں تاہم خود غیرملکی جہاز میں دورے جاری رکھے ہوئے ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اروند کیجریوال نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اایک پوسٹ میںنریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ مودی جی!آپ چاہتے ہیں کہ عوام سودیشی استعمال کرے، اس لیے آپ کو بھی سودیشی استعمال کرنا شروع کر دینا چاہے اور غیر ملکی چیزوں کو چھوڑ دینا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ نریندر مودی غیر ملکی جہاز میں گھومتے پھرتے ہیں، غیر ملکی سامان استعمال کرتے ہیں، انہیں بھی یہ سب چھوڑ دینا چاہیے۔
اروند کیجریوال نے کہاکہ امریکی صدر ٹرمپ روز بھارت اور بھارت کے عوام کی توہین کرتے ، آپ بھی تو کیجئے؟ لوگ اپنے وزیر اعظم سے ایکشن کی امید رکھتے ہیں، زبانی جمع خرچ کی نہیں۔انہوں نے نریندر مودی سے کہاکہ وہ اور کچھ نہیں تو بھارت میں کام کرنے والی چار امریکی کمپنیوں کوہی بند کردیں ۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے بھارت پر 50فیصد ٹیرف کے نفاذ کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ روز قوم سے خطاب میں عوام سے غیر ملکی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے اور خود انحصار ی کیلئے مقامی مصنوعات استعمال کرنے کی اپیل کی تھی ،جس کے بعد سے اپوزیشن جماعتیں اور سوشل میڈیا پر ان پر کڑی تنقید کا سلسلہ جاری ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button