بھارت
بھارت : منی پورمیں علیحدگی پسندوں کا فوج کے کیمپ پر قبضہ

نئی دہلی: مودی حکومت کی انتہا پسند اورمتعصبانہ پالیسیوں کے باعث شورش زدہ ریاست منی پورمیں علیحدگی پسند تحریک زورپکڑ چکی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منی پورمیں علیحدگی پسندتحریک کے ارکان بھارتی فوج کے آسام رائفلزکیمپ میں داخل ہورہے ہیں۔علیحدگی پسند تحریک کے مسلح ارکان کوآسام رائفلز کے کیمپ میں آزادی سے گھومتے پھرتے دیکھاجاسکتا ہے۔ وائرل ویڈیو میں بھارتی وزیراعظم ،وزیرداخلہ اوروزیراعلیٰ منی پورکوبزدل قراردیا گیا ہے۔ماہرین کے مطابق آسام رائفلز کے کیمپ پرعلیحدگی پسند گروپ کے قبضے سے ظاہرہوتا ہے کہ بھارتی فوج اپنے دفاع میں بھی مکمل ناکام ہوچکی ہے۔بھارت کے جابرانہ تسلط کیخلاف منی پور کے علاوہ آسام، ناگالینڈ اور دیگر ریاستوں میں بھی علیحدگی پسند گروپ اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔







