World

نوجوانوں کو کاکروچ کہنے والے بھارتی چیف جسٹس کو برطانیہ میں شرمندگی کا سامنا

لندن:بھارتی چیف جسٹس سوریا کانت کو برطانیہ میں ایک تقریب کے دوران ناخوشگوار صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں کہاگیا ہے کہ سوریا کانت نے یونیورسٹی آف لندن کے ایک پروگرام میں مصنوعی ذہانت اور بین الاقوامی قانون کے موضوع پر خطاب کیا جس میں بعض شرکاءنے ان کی تقریر کے بعد سوال و جواب کے سیشن میں بھارت میں اختلافِ رائے اور جمہوری آزادیوں سے متعلق سوالات اٹھادیے۔تقریب کے دوران چند شرکاءنے بھارت میں اختلاف رائے کے اظہار کے بارے میں بھی سوالات اٹھائے، تاہم منتظمین نے انہیں موضوع سے غیر متعلق قرار دیتے ہوئے روک دیاجس پر ہال میں کشیدگی پیدا ہوگئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں بعض افراد کو احتجاجی انداز میں آواز بلند کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔شرکاءنے سوریا کانت سے بھارت میں جمہوریت، حکومت کی مخالفت کی آزادی پر سوال پوچھا۔بھارتی چیف جسٹس کے متنازعہ بیان کی طرف اشارہ کرنے پر ماڈریٹر نے مداخلت کی۔شرکاءکی آواز دبانے پر لیکچر میں موجود ایک شخص چیخ اٹھا اور کہنے لگا کہ ہمارا احترام کیا جائے۔ بھارتی ہائی کمیشن نے کہا کہ اختلافِ رائے کا اظہار جمہوری معاشروں کا حصہ ہے لیکن اسے شائستگی اور احترام کے دائرے میں ہونا چاہیے۔بھارتی ہائی کمیشن نے بعد ازاں شرکا ءکے اس رویے کونامناسب اورغیر مہذب قرار دیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button