کینیڈین سیکیورٹی اداروں کی بھارتی جرائم پیشہ گروہ کے خلاف کارروائی
کارروائی کے دوران منشیات کی سمگلنگ میں ملوث متعدد بھارتی گرفتار

اوٹاوا: مودی حکومت کی کھلی چھوٹ کے باعث بھارتی جرائم پیشہ گروہ دنیا بھر کیلئے خطرہ بنتے جا رہے ہیں اوربھارت کا مجرمانہ کردار بے نقاب ہوتا جارہا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کینیڈا سمیت مختلف ممالک میں بھارتی جرائم پیشہ افراد کی گرفتاریوں سے بھارت کا مجرمانہ کردارآشکار ہوگیا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کینیڈا میں سرحد پار اسمگلنگ نیٹ ورک کے خلاف کاروائی کے دوران متعدد بھارتی نژاد ٹرک ڈرائیور گرفتار کر لیے گئے۔گرفتار ملزمان سے کینیڈین حکام نے 139 ملین ڈالر مالیت کی 1.7 ٹن غیر قانونی منشیات ضبط کرلیں۔ کینیڈا نے غیر قانونی منشیات کی ترسیل کے خلاف اہم کارروائی کی اورتحقیقات میں بھارتی نژاد افراد سے منسلک تجارتی ٹرانسپورٹ کا غیر قانونی نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا۔کینیڈین ماہر ویڈ ڈیزمین کے مطابق بھارتی نژاد گروہ ایک بہت بڑی جرائم پیشہ تنظیم ہے جو دنیا بھر میں بہت سے سنگین جرائم میں ملوث ہے۔بھارتی جرائم پیشہ گروہوں کا عالمی سطح پر پھیلاو¿ مودی حکومت کی کمزور اور بدترین حکمت عملی پر سوالیہ نشان بن چکا ہے۔






