گرفتاریاںمقبوضہ جموں و کشمیر
راجوری: بھارتی پولیس نے تلاشی آپریشن کے دوران3افراد گرفتار کر لیے
جموں:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع راجوری میں محاصر ے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران 3افراد گرفتار کر لیے ہیں۔
پولیس نے ان افراد کو ضلع کے علاقے کوٹ چروال سے گرفتار کیا ۔ پولیس نے ان کی گرفتاری کا جواز فراہم کرنے کیلئے ان پرایک عسکری تنظیم کیلئے کام کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے جبکہ ان سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا۔
گرفتار افرد کے نام ذاکر حسین، محمد اعظم اور مشتاق معلوم ہوئے ہیں۔
کشمیری نوجوان کو مختلف حیلے بہانوں سے ہراساں اور گرفتار کرنا بھارتی فورسز کا روز کا معمول ہے۔بھارت نوجوانوں کی بلا جواز گرفتاریوں کے ذریعے مقبوضہ علاقے خوف و دہشت کی فضا قائم کرنا چاہتی ہے تاکہ کشمیری تحریک آزادی سے باز رہیں۔








