مقبوضہ جموں و کشمیر

سوپور میں سڑک حادثے میں ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق، دوسرا زخمی

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع بارہمولہ میں سوپور کے علاقے بوٹنگو میں ایک موٹر سائیکل بس سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ اس کے پیچھے بیٹھا شخص زخمی ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت مغربی بنگال کے رہائشی محینور میر علی کے طور پر ہوئی ہے، جو سرینگر میں سنار کا کام کرتا تھا۔زخمی شخص کی شناخت منہاج میر علی کے طور پر ہوئی ہے۔
حکام کے مطابق موٹر سائیکل ہفتے کے روز بانڈی پورہ سے سوپور کی جانب آنے والی ٹاٹا بس سے ٹکرا گیا۔حادثے کے بعد پولیس اسٹیشن وارپورہ کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور دونوں افراد کو طبی امداد کے لیے سب ڈسٹرکٹ اسپتال سوپور منتقل کیا۔ تاہم ڈاکٹروں نے محینور میر علی کو اسپتال پہنچنے پر مردہ قرار دے دیا، جبکہ زخمی شخص کو علاج کے لیے داخل کرلیا گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button