مظفرآباد23فروری(کے ایم ایس) آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ نفسیات نے ”کشمیری خواتین کے یوم مزاحمت“ کے موقع پرکشمیر پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (کے پی آر آئی) کے تعاون سے آج( جمعرات ) یونیورسٹی کیمپس میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا جس میں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں خواتین پر بھارتی فوجیوں کے مظالم پر روشنی ڈالی گئی۔ سیمینار میں رکن قانون سازاسمبلی نثاران …
تفصیل۔۔۔مظفر آباد: انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس کے زیر اہتمام بھارت مخالف احتجاجی دھرنا اور ریلی
مظفرآباد23فروری (کے ایم ایس) سانحہ کنن پوشپورہ کو32برس پورے ہونے کے موقع پر بھارتی فوجیوں کی درندگی اور دہشتگردی کیخلاف مظفر آباد میں انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس کے زیر اہتمام احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ بھارتی فوجیوں نے 23 فروری1991 کی رات کوکنن پوش پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران آٹھ سال کی عمر سے لے کر 80سال کی عمر تک کی تقریبا 100 خواتین …
تفصیل۔۔۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے ترکیہ ،شام میں زلزلہ متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری
اسلام آباد22فروری(کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی جانب سے ترکیہ اور شام میںزلزلہ متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے متاثرہ ممالک کے لئے مزید امدادی اشیاء روانہ کردی ہیں۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیری عوام کی طرف سے ترکیہ اور شام میں زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی سامان بھیجنے کا اعلان کیاتھا۔ اس سلسلے میں کچھ امدادی سامان متاثرہ …
تفصیل۔۔۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے وفدکی صدر عارف علوی سے ملاقات
اسلام آباد22فروری(کے ایم ایس) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھارت کے اصل چہرے کو بے نقاب کرنے کے لئے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اوردیگر بھارتی مظالم کو ہر فورم پر اجاگر کرنے کی ضرورت پرزوردیا ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے یہ بات کل جماعتی حریت کانفرنس کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے منگل کے روز اسلام آباد …
تفصیل۔۔۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے وفدکی صدر عارف علوی سے ملاقات
اسلام آباد21فروری(کے ایم ایس) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھارت کے اصل چہرے کو بے نقاب کرنے کے لئے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اوردیگر بھارتی مظالم کو ہر فورم پر اجاگر کرنے کی ضرورت پرزوردیا ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے یہ بات کل جماعتی حریت کانفرنس کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے آج اسلام آباد میں ان …
تفصیل۔۔۔راولپنڈی :حریت کارکن امتیاز عالم کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت
راولپنڈی21فروری (کے ایم ایس) آج راولپنڈی میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے کشمیری حریت کارکن بشیر احمد پیر المعروف امتیاز عالم کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔ بشیر احمدگزشتہ شام راولپنڈی میں ایک حملے میں شہید ہو گئے تھے ۔ ان پر حملہ اس وقت کیاگیا جب وہ نماز مغرب ادا کرنے کے بعد مسجد سے باہر نکل رہے تھے ۔ان کے جنازے میں کل جماعتی حریت …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر میں چوتھے جنیوا کنونشن پر عملدرآمد کا وقت آگیا ہے: ڈاکٹر فائی
میرپور، آزادکشمیر19فروری(کے ایم ایس)ورلڈ فورم فار پیس اینڈ جسٹس کے چیئرمین ڈاکٹر غلام نبی فائی نے کہاہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میںچوتھے جنیوا کنونشن پر عملدرآمدکا وقت آگیاہے جہاں انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب ہورہا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام ایک ویبینارسے خطاب کرتے ہوئے غلام نبی فائی نے کہاکہ میں سب کو یاد دلانا چاہوں گا کہ ہم اس بات …
تفصیل۔۔۔عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، تنویر الیاس
مظفرآباد15 فروری (کے ایم ایس) آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ بھارت کی نسل پرست حکومت کشمیر بارے ا قوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی ڈھٹائی سے خلاف ورزی کر رہی جسکا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے ۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے ایک بیان میں کہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی تیزی سے بگڑتی ہوئی سیاسی اور انسانی حقوق کی صورتحال …
تفصیل۔۔۔کشمیریوں کی جبری بے دخلی کیخلاف کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کا احتجاجی مظاہرہ
اسلام آباد 15فروری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے کشمیریوں کو ان کی زمینوں اور جائیدادوں سے جبری بے دخل کرنے کی مہم کے خلاف آج اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے زیر اہتمام ایک احتجاجی مظاہرہ کیاگیا ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر …
تفصیل۔۔۔کل ا سلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ ہو گا
اسلام آباد14فروری(کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں زمینوں پر قبضے، شہریوں کے گھر مسمار اور جائیدادیں ضبط کرنے کی نریندر مودی کی سفاکانہ کارروائیوں اورکشمیر دشمن پالیسیوں کے خلا ف کل اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے زیراہتمام ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے …
تفصیل۔۔۔