اسلام آباد 10جنوری(کے ایم ایس) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس آزاد کشمیر کے نومنتخب صدر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس مسئلہ کشمیر پر کوئی سودے بازی نہیں کریگی اور کشمیری عوام کی خواہشات کے خلاف کسی بھی اقدام کی بھرپور مزاحمت کریگی۔ سردار عتیق احمد خان نے ان خیالات کا اظہاراسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے دفتر کے دورے …
تفصیل۔۔۔میرپور سمیت آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
اسلام آباد09جنوری(کے ایم ایس)میرپور سمیت آزاد جموں و کشمیر کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔محکمہ موسمیات کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.3ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی تقریبا سات کلومیٹر تھی۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز میرپور آزاد جموں و کشمیر کے قریب تھا۔ بھمبر، کوٹلی، ڈڈیال سمیت دیگر شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے …
تفصیل۔۔۔اقوام متحدہ کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرانے کا پابند ہے: بیرسٹر سلطان
اسلام آباد07 جنوری (کے ایم ایس) آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر پر اپنے روڈ میپ پر عمل درآمد کرے تاکہ اسے کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق پرامن طریقے سے حل کیا جا سکے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق صدر آزاد کشمیر نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے …
تفصیل۔۔۔مظفرآباد: تحریک آزادی کے کارکن بشیر وانی کی رسم قل ادا کی گئی
مظفرآباد07 جنوری (کے ایم ایس)تحریک آزادی کشمیر کے کارکن مرحوم بشیر احمد وانی عرف خاکی نصر اللہ کی رسم قل مظفرآباد میں ادا کی گئی۔وہ مختصر عدالت کے بعد بدھ کے روز انتقال کر گئے تھے. اس حوالے سے منعقدہ دعائیہ مجلس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے سینئر رہنما محمد فاروق رحمانی نے اس موقع پر خطاب کرتے …
تفصیل۔۔۔اقوام متحدہ کشمیر بارے اپنی قراردادوں پر عمل درآمد میں ناکام رہاہے ،راجہ نجابت حسین
میرپور06 جنوری (کے ایم ایس) جموں وکشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے بانی چیئرمین راجہ نجابت حسین نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے بارے میں اپنی قراردادوں پر عمل درآمد میں مکمل طور پر ناکام ہو چکاہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راجہ نجابت حسین نے میر پور میں کشمیریوں کے یوم حق خودارادیت کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جموں و کشمیر …
تفصیل۔۔۔اقوام متحدہ و دیگر عالمی ادارے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کیلئے کردار ادا کریں، سردار تنویر الیاس
مظفر آباد04 جنوری (کے ایم ایس) وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے مسئلہ کشمیر کو لاکھوں کشمیریوں کے حق خودارادیت کا مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس تنازے کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم …
تفصیل۔۔۔کشمیری آزادی پسندکارکن بشیر احمد وانی مظفر آباد میں انتقال کر گئے
اسلام آباد 04دسمبر (کے ایم ایس) کشمیری آزادی پسندکارکن بشیر احمد وانی المعروف خاکی نصر اللہ آج مظفرآباد میں انتقال کر گئے۔ بشیر احمد وانی گزشتہ کئی ہفتوں سے علیل تھے اور مظفرآباد کے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔ ان کی نماز جنازہ آج مظفرآباد کے نڑول ہاکی گرائونڈ میں ادا کی جائے گی۔بشیر احمد وانی جن کا تعلق بھارت کے غیر قانونی زیر مقبوضہ جموں و …
تفصیل۔۔۔اقوام متحدہ کی قرار دادوں پرعملدرآمد ہی مسئلہ کشمیر کا واحد حل ہے: محمود ساغر
اسلام آباد 03جنوری(کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے کہاہے کہ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی مسلسل کارروائیوں میں سال 2022میں ایک خاتون اور پانچ کمسن بچوں سمیت 214بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیاہے ۔ محمود احمد ساغر نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان …
تفصیل۔۔۔بھارت اپنی ہٹ دھرمی ترک کر کے تنازعہ کشمیر حل کرے ، کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ
اسلام آباد 02جنوری(کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیرشاخ نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی روایتی ہٹ دھرمی پر مبنی فوجی اور ہندوتوا پالیسی ترک کرتے ہوئے تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کرے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے رہنمائوں سید فیض نقشبندی، شمیم شال اور سید منظور احمد شاہ نے اسلام آباد میں اپنے …
تفصیل۔۔۔پاسبان حریت کا 5جنوری کو مظفر آباد میں ایک بڑی ریلی نکالنے کا اعلان
مظفرآباد31دسمبر(کے ایم ایس)پاسبان حریت جموں وکشمیرنے کہا ہے کہ عالمی برادری سے حق خودارادیت کے مطالبے اور بھارتی جنگی جرائم کیخلاف احتجاج کیلئے پیدل مارچ کے پہلے مرحلے کے بعد 5جنوری 2023کو مظفر آباد کے برہان وانی چوک سے ایک بڑی عوامی ریلی نکالی جائے گی جو اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کے دفترپر اختتام پذیر ہوگی۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق پاسبان حریت کے چیئرمین عزیراحمد غزالی اور سینیئر وائس …
تفصیل۔۔۔