جموں07نومبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں و کشمیر ٹیچرز فورم نے ڈی پی سی سمیت اپنے دیرینہ مطالبات پر زوردینے کے لئے 15نومبر کو ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن جموں کے سامنے ایک روزہ احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں متفقہ فیصلہ جے کے ٹی ایف کے چیئرمین گنیش کھجوریا کی صدارت میں منعقدہ فورم کی میٹنگ میں …
تفصیل۔۔۔تازہ برف باری کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیرمیں مغل روڑ، سرینگر لہہ ہائی وے بند
سرینگر06نومبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںحکام نے بتایا کہ تازہ برف باری کے بعد مغل روڈ اورسرینگرلہہ ہائی وے کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے ۔ ایک پولیس افسر نے میڈیا کو بتایاکہ پونچھ اور راجوری کے جڑواں اضلاع کو شوپیاں سے ملانے والی مغل روڈ پیر کی گلی ، مانسر موہرے اور پوشا سمیت کئی …
تفصیل۔۔۔ریاسی میں شیوکھوری کے کیبل کار منصوبے کے خلاف احتجاجی دھرنا
جموں06نومبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں شیو کھوری کے مجوزہ کیبل کار منصوبے کے خلاف مقامی لوگوں نے جموں کے علاقے ریاسی میں رانسو کے مقام پر احتجاجی دھرنا دیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق لوگ نعرے لگاتے ہوئے مجوزہ کیبل کار منصوبے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے جو ان کے مطابق علاقے کے لحاظ سے مناسب نہیں ہے۔ احتجاج کرنے والے …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر، مکان پر مٹی کا تودہ گرنے سے خاتون اور اس کی بیٹی جاں بحق
جموں04 نومبر(کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پونچھ ضلع کے علاقے سرنکوٹ کے گائوں بفلیاز میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک خاتون اور اس کی بیٹی جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ بھارتی انتظامیہ کے ایک اہلکار نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ واقعہ راجوری سے سرنکوٹ تک سڑک کی اپ گریڈیشن کے منصوبے کی جگہ کے قریب پیش آیا۔ …
تفصیل۔۔۔کشمیری6نومبر کو یوم شہدائے جموں منائیں گے
سرینگر 02نومبر (کے ایم ایس) کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری 6نومبر کو یوم شہدائے جموں اس عزم کی تجدید کے ساتھ منائیں گے کہ وہ شہداء کے مشن کو اپنے ناقابل تنسیخ حق، حق خود اراداریت کے حصول تک جاری رکھیں گے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ڈوگرہ مہاراجہ ہری سنگھ کی فورسز ، بھارتی فوجیوں اور ہند و انتہا پسندوں نے جموں کے مختلف …
تفصیل۔۔۔سبز اور سفید رنگ کا ہوائی جہاز کی شکل کا غبارہ ضلع سانبہ سے برآمد
جموں 02نومبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں سبز اور سفید رنگ کا ایک ہوائی جہاز کی شکل کا غبارہ ملا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جموں خطے کے ضلع کے علاقے تنتھ کے ایک کھیت میں شام کو ہوائی جہاز کی شکل کا غبارہ ملا۔یہ غبارہ ایک مقامی رہائشی درشن کمار کو اپنے کھیتوں میں گرا ہو ملا …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر :ضلع رام بن میں ایک لڑکی نے خودکشی کر لی
سرینگر یکم نومبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں کی طرف سے کشمیریوں کے قتل عام، گرفتاریوں ،چھاپوں اور محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کی وجہ سے معاشرے کے کمزور طبقوں میں خودکشی کے رحجان میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ تازہ ترین واقعے میں ضلع رام بن میں ایک20سالہ لڑکی سپنا دیوی نے خودکشی کی ہے۔ دریں …
تفصیل۔۔۔بی جے پی نے جموں کے لوگوں کو دھوکہ دیا، ان کا استحصال کیا: کانگریس
جموں31اکتوبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس کے صدر وقار رسول وانی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے کشمیریوں کی شناخت اور ان کے حقوق چھین لئے ہیں اور بلند و بانگ دعوئوں کے ذریعے ہر طبقے کا استحصال کیا ہے۔ وقار رسول وانی نے جموں میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیرکو سیاسی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے: نیشنل کانفرنس
جموں30اکتوبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس نے کہا ہے کہ حکام روزمرہ کے معاملات سے نمٹنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں کیونکہ علاقے کو ایک غیر معمولی سیاسی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے۔ نیشنل کانفرنس کے رہنما اعجاز جان نے ضلع پونچھ کے علاقے ارائی میں لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکام لوگوں کی حالت …
تفصیل۔۔۔کشتواڑ میں آتشزدگی سے 25مکان جل کر خاکستر
جموں 28 اکتوبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکے ضلع کشتواڑ میں آتشزدگی کے ایک بڑے واقعے میں کم سے کم 25مکان جل کر خاکستر ہو گئے ہیں ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گزشتہ شب ضلع کی تحصیل پاڈر کے علاقوں اشتیاری اور گندھاری میں آتشزدگی سے کم سے کم 25مکان جل کر خاکستر ہو گئے ہیں جن سے 23خاندان بے گھر ہو …
تفصیل۔۔۔