جموں 22جنوری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما میر شاہد سلیم نے کہاہے کہ بھارتی حکومت نے کشمیری عوام کے خلاف اعلانِ جنگ کر رکھا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق میر شاہد سلیم نے جموں میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قابض حکام آئے روز ایسے فرمان اور حکم نامے جاری کررہے ہیں …
تفصیل۔۔۔ڈوڈہ میں 3.2شدت کا زلزلہ
سرینگر 19جنوری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںآج جموں خطے کے ضلع ڈوڈہ میں درمیانی شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.2تھی۔زلزلے سے فوری طورپر کسی جانی یا مالی نقصا ن کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ اس سے قبل 9جنوری کو جموں خطے کے ضلع کشتواڑ میں 3.6شدت کا زلزلہ …
تفصیل۔۔۔کشمیریوں کو انکی زمینوں سے بے دخل کرنے کی مودی حکومت کی مہم کے خلاف احتجاجی مظاہرے
جموں 19جنوری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں عام آدمی پارٹی نے تجاوزات کے نام پر کشمیریوں کو انکی زمینوں سے بے دخل کرنے کی مودی حکومت کی مہم کے خلاف جموں میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عام آدمی پارٹی کے رہنمائوں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قابض انتظامیہ کو …
تفصیل۔۔۔وی ڈی جی اہلکارکی فائرنگ سے راجوری کے گائوں میں خوف و ہراس
جموں 18 جنوری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں ضلع راجوری کے ایک گائوں میں اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب نام نہاد ولیج ڈیفنس گارڈز(وی ڈی جی)کے ایک رکن نے آ گ لگنے کے ایک واقعے پر لوگوں کی چیخ وپکار سن کرہوائی فائرنگ کی۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدارنے بتایا کہ درمن گائوں میں ایک گھر میں آگ …
تفصیل۔۔۔بھارتی پولیس کی طرف سے جھوٹے مقدے میں 2 کشمیری نوجوانوں کے خلاف چارج شیٹ دائر
جموں16جنوری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے دو کشمیری نوجوانوں کے خلاف 2021میں درج کیے گئے ایک جھوٹے مقدمے میں چارج شیٹ دائر کی ہے ۔ پولیس نے الطاف حسین شاہ اور محمد قاسم کے خلاف تھرڈ ایڈیشنل سیشن جج جموں کی عدالت میں چارج شیٹ دائر کی۔ پولیس نے دعوی کیا ہے کہ دونوں نوجوان ایک مجاہد تنظیم …
تفصیل۔۔۔مودی حکومت کشمیریوں کے حقوق پر ایک ایک کر کے ڈاکہ ڈال رہی ہے۔ میر شاہد سلیم
جموں15 جنوری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں”یونائٹڈ پیس الائنس“ کے چیئرمین میر شاہد سلیم نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت 5 اگست 2019کو مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد یہاں کے باشندوں کے حقوق پر ایک ایک کر کے ڈاکہ ڈالارہی ہے۔ میر شاہد سلیم نے جموں میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر :پولیس نے نوجوان کوزیر حراست قتل کر دیا، اہلخانہ ، مقامی لوگوں کا زبردست احتجاج
جموں15 جنوری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع راجوری میںایک نوجوان کو زیر حراست قتل کر دیا۔نوجوان کے قتل کیخلاف زبردست بھارت مخالف مظاہرے کیے گئے۔ یہ واقعہ گزشتہ شب ضلع کے علاقے کالا کوٹ میں پیش آیا ہے ۔کالا کوٹ کے گاﺅں داگل کے رہائشی23سالہ شیر سنگھ کو پولیس نے ایک ناکے سے گرفتار کیا تھا۔ بعد ازاں …
تفصیل۔۔۔جموں میں انسداد تجاوزات مہم کے نام پر مسلمانوں کے گھر مسمار
جموں15جنوری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںقابض حکام جموں میں انسداد تجاوزات مہم کے نام پر مسلمانوں کے گھروں کو مسمار کر رہے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مہم کا نشانہ بننے والے ایک نوجوان نے بتایا کہ وہ گزشتہ کئی دہائیوں سے علاقے میں رہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم اچانک غیر قانونی قابض کیسے بن گئے؟انہوں نے کہاکہ …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر: راجوری میں احتجاجی مظاہرے کے دوران پاکستان کے حق میں نعرے
جموں 14 جنوری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع راجوری کی تحصیل تریتھ میں قابض انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے دوران لوگوں نے پاکستان کے حق میں نعرے لگائے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق قابض حکام کا کہنا ہے کہ یہ نعرے نیشنل کانفرنس کے کارکنوں نے لگائے ۔ قابض حکام نے متعلقہ پولیس سپرانٹنڈنٹ سے کہا ہے کہ اگر …
تفصیل۔۔۔راجوری میں وی ڈی جی اہلکار کی فائرنگ سے خوف و ہراس
جموں14جنوری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںجموں خطے کے ضلع راجوری کے ایک گائوں میں اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب بھارتی فوج کی حمایت یافتہ ویلج ڈیفنس گارڈز جو پہلے ویلج ڈیفنس کمیٹیوں کے نام سے جانے جاتے تھے، کے ایک اہلکارنے بلااشتعال فائرنگ کی۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وی ڈی جی کے رکن یشپال نے جو ایک ہندوتوا تنظیم …
تفصیل۔۔۔