سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لداخ خطے کے مقامی لوگوں نے قابض انتظامیہ کی طرف سے متعارف کرائی گئی نئی صنعتی پالیسی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مقامی نمائندوںکی رضامندی کے بغیر بنائی گئی ہے اور اس سے خطے کا نازک ماحولیاتی توازن مزید خطرے سے دوچار ہوگا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پیپلز موومنٹ فار دی …
تفصیل۔۔۔کرگل ہل کونسل کے انتخابی نتائج مودی حکومت کے 5اگست کے فیصلے کے خلاف ریفرنڈم ہیں
کرگل: نیشنل کانفرنس اور کانگریس اتحاد نے کرگل ہل کونسل کے انتخابی نتائج کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور اسے مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں میں تقسیم کرنے کے بھارتی حکومت کے 5اگست 2019 کے غیر قانونی فیصلے کے خلاف ایک ریفرنڈم قرار دیا ہے۔ نیشنل کانفرنس اور کانگریس نے جنہوں نے قبل از انتخابات اتحاد کا اعلان کیا تھا، مل کر لداخ خود …
تفصیل۔۔۔کرگل ہل کونسل کے انتخابات میں بی جے پی کو شرمناک شکست
لہہ: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو لداخ خطے کے کرگل ہل کونسل کے انتخابات میں بدترین شکست ہوئی ہے۔ کل 26نشستوں میں سے 22پر اپوریشن اتحاد ( نیشنل کانفرنس ، کانگریس ) نے کامیابی حاصل کی ہے ۔ 2نشستوںپر آزاد امیدوار جبکہ2پر بی جے پی کو کامیابی ملی ہے۔12 نشستیں نیشنل کانفرنس جبکہ 10کانگریس نے جیتی ہیں۔
تفصیل۔۔۔کرگل: پر اسرار دھماکے میں3افراد کی جانیں ضائع ، دس زخمی
سرینگر 18اگست(کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں لداخ خطے کے ضلع کرگل میں ایک پراسرار دھماکے میں 3افراد کی جانیں ضائع ہو گئیں جبکہ دس افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ قابض بھارتی انتظامیہ کے ایک افسر نے بتایا کہ کرگل کے علاقے دراس کبڈی نالہ کے قریب پر اسرار دھماکہ آج شام دیر گئے ہوا۔ زخمیوں کو سب ڈسٹرکٹ ہسپتال دراس میں …
تفصیل۔۔۔لاپتہ اطالوی کوہ پیماکی لاش کرگل سے برآمد
کرگل14اگست(کے ایم ایس) لداخ میں لاپتہ ہونے والے 39سالہ اطالوی کوہ پیماکی لاش کرگل سے برآمد ہوئی ہے جبکہ ایک زخمی کوہ پیما کو بچا لیا گیا۔ سینئر سپرانٹنڈنٹ پولیس کرگل عنایت علی چودھری نے بتایا کہ ایک مشترکہ ٹیم نے ڈیوڈ میسیلا کی لاش لہہ زنگلہ ٹریک پر چارچر لا پاس سے برآمد کی ۔میسیلا کو 23جولائی کو ہنکر میں آخری بار دیکھاگیاتھا جو لہہ سے زنگلا تک …
تفصیل۔۔۔لداخ : بھارتی فوجی افسر سڑک حادثے میں ہلاک
لیہہ 02 اپریل (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے خطے لداخ میں بھارتی فوج کا ایک افسرسڑک حادثے میں ہلاک ہو گیا۔ صوبیدار میجر تسیوانگ مروپ لداخ کے ضلع لیہہ میں پیش آنے والے حادثے میں ہلاک ہو ا۔ دریں اثنا سرینگر جموں شاہراہ پرT-5 سرنگ کے قریب بھارتی فوج کی ایک گاڑی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آئی تاہم واقعے میں کوئی فوجی …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر:لداخ میں منجمد جھیل میراتھن کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم
لہہ21فروری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لداخ کی عالمی شہرت یافتہ پینگونگ تسو جھیل پر پہلی بار منجمد جھیل میراتھن کا انعقاد کیا گیا۔ 13,862فٹ کی بلندی پر21کلومیٹر طویل میراتھن پیر کو منعقد کی گئی اوریہ دنیا میں اتنی بلندی پر ہونے والی پہلی میراتھن تھی۔پینگونگ منجمد جھیل میراتھن کا انعقاد ایڈونچر اسپورٹس فائونڈیشن آف لداخ (ASFL)نے لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی …
تفصیل۔۔۔نئی دلی:لداخ خطے کے رہائشیوں کا اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ نئی
دلی 15فروری( کے ایم ایس )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ زیر قبضہ جموںوکشمیرکے خطے لداخ سے تعلق رکھنے والی ٹریڈ یونینوں، سماجی، سیاسی اور مذہبی گروپوں کے اتحاد ”: لیہہ اپیکس باڈی اور کارگل ڈیموکریٹک الائنس“ نے آج ( بدھ) اپنے مطالبات کے حق میں نئی دہلی کے جنتر منتر پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاج کا مقصد جموںوکشمیر کیلئے ریاست کا درجہ، چھٹے شیڈول کا نفاذ، نوکریوں میں ریزرویشن، …
تفصیل۔۔۔بھارت کا ڈرون طیارہ لداخ میں گر کر تباہ
لہہ13فروری (کے ایم ایس ) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے لداخ ریجن میں نگرانی پر معمور بھارتی فوج کا ایک ڈرون گر کر تباہ ہوگیاہے۔ڈرون ڈی آر ڈی او نے لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے بالائی علاقوں میں نگرانی کے لیے بھارتی فوج کو فراہم کیا تھا۔حادثے کے بعد خطے میں تمام سول پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔
تفصیل۔۔۔کل لداخ میں بڑی عوامی ریلی نکالی جائیگی
سرینگر 30جنوری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لہہ اپیکس باڈی اور کارگل ڈیموکریٹک الائنس کے زیر اہتمام کل ایک بڑی عوامی ریلی نکالی جائیگی ۔ لداخ کے عوام ملازمتوں اور اپنی اراضی کے لیے آئینی تحفظات کے مطالبے کے حق میں کل ریلی نکالیں گے ۔لہہ اپیکس باڈی اور کارگل ڈیموکریٹک الائنس کے مطابق قابض انتظامیہ لداخ خطے کے عوام کی شناخت …
تفصیل۔۔۔