مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموںوکشمیر کو 2حکومتیں چلا رہی ہیں، نائب وزیر اعلیٰ
سری نگر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے نائب وزیر اعلی سریندر کمار چودھری نے کہا ہے کہ علاقے کو "دو حکومتیں” چلا رہی ہیں ، ایک عوام کی طرف سے منتخب کردہ حکومت ہے جبکہ دوسری مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے مسلط کر رکھی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نائب وزیر اعلیٰ نے سری نگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی کو حکومت کرنے اور اپنے منشور میں کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے ایک آزاد نہ ماحول کی ضرورت ہے۔ ہمیں آزادنہ اور بلا روک ٹوک کام کرنے دیا جائے اور پھر دیکھیں کہ ہم جموں و کشمیر کو کہاں لے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو جموں وکشمیر کا ریاستی درجہ سمیت اپنے تمام وعدے پورے کرنے چاہئیں۔
انہوں نے سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے ایک بھر پور مالیاتی پیکج کا بھی مطالبہ کیا۔







