جموں

جموں:گورنمنٹ میڈیکل کالج ہسپتال کے ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری

جموں: بھارت کے زیر قبضہ جمو ں وکشمیر کے گورنمنٹ میڈیکل کالج ہسپتال جموں کے ایمرجنسی وارڈ کے جونیئر ڈاکٹروں کیطرف سے ایک مریض کے رشتہ داروں کی طرف سے اپنے کچھ ساتھی ڈاکٹروں پر تشدد کےخلاف ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈاکٹروں کی ہڑتال کے بعد ایمرجنسی وارڈ میں بحرانی صورتحال پیدا ہو گئی ہے ۔واقعے کے بعد گو کہ تشدد کی ایف آئی آر درج کی گئی ہے تاہم جونیئر ڈاکٹروں نے کیس کے مرکزی ملزم کی گرفتاری تک اپنی ڈیوٹی شروع کرنے سے انکار کردیاہے۔اگرچہ سینئر ڈاکٹر اور کنسلٹنٹس ایمرجنسی اور دیگر وارڑز میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں، تاہم کام کاج پھر بھی متاثر ہے۔
جی ایم سی جموں کے پرنسپل اور ڈین ڈاکٹر آشوتوش گپتا کا کہنا ہے کہ بدھ کو ایمرجنسی میں ایک شدید علیل مریض کی وفات کے بعد اسکے رشتہ داروں نے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں پر تشدد کیاتھا۔ڈاکٹر آشوتوش نے کہا کہ ڈاکٹروں نے مریض کو علاج معالجے کی ہرممکن سہولت فراہم کی اوروہ ہسپتال میں داخل ہونے کے 5ویں روز دم توڑ گیا جس پر مریض کے رشتہ داروں نے ایک لیڈی ڈاکٹر اور دیگر طبی عملے پر تشدد کیا جوکہ انتہائی افسوسناک ہے۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج میں تیمار داروں کو لیڈی ڈاکٹر اور دیگر پر تشدد کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button