بھارت: مندر میں بھگدڑمچنے سے 10افرادہلاک، متعدد زخمی
نئی دہلی: بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش کے ایک مندر میں بھگدڑ مچنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریاست کے نائب وزیر اعلی پون کلیان نے بتایاکہ بھگدڑ اس وقت مچ گئی جب سریکاکولم شہر میںہندو تہوار ایکاداشی کے موقع سری وینکٹیشورا سوامی مندر میں عقیدتمندوں کا ہجوم جمع ہوا۔کلیان نے ایک بیان میں کہا کہ اس افسوسناک واقعے کی تحقیقات کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ مندر کو نجی افراد چلا رہے ہیں۔ریاستی وزیر انم رامانارائن ریڈی نے کہا کہ مندر میں تقریبا 25ہزارعقیدت مندوں کا ہجوم تھا جس میں صرف 2,000 افراد کی گنجائش ہے جس کی وجہ سے بھگدڑمچ گئی ۔سریکاکولم ضلع کے کلکٹر اور مجسٹریٹ سوپنل دنکر پنڈکر نے بتایا کہ اب تک کل 18زخمیوں کی اطلاع ملی ہے جبکہ دو شدید زخمیوں کو علاج کے لیے ٹرشری کے اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔






