بھارت

مودی حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں کے خلاف کسانوں کا احتجاج جاری

چندی گڑھ:
بھارت میں مودی حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں کے خلاف کسانوں کا احتجاج جاری ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی ریاستوں ہریانہ اور پنجاب کے کسان اپنے حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں ۔
کسان یونینز اور حکومت کے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد دہلی چلو تحریک کوریل روکو تحریک میں تبدیل کردیاگیا اورکسان مزدور مورچہ اور کسان سنگٹھن مورچہ کی جانب سے پنجاب بند کی کال دی گئی ہے۔ یہ کال جگجیت سنگھ ڈالیوال کے حق میں دی گئی ہے جو ایک ماہ سے زائد عرصے سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔ پنجاب میں آج مکمل ہڑتال ہے۔تمام سڑکوںپر ٹریفک معطل ہے اوربازار اور کاروباری مراکز بند ہیں ۔ریاستی حکومت کی جانب سے سیکورٹی سخت کردی گئی ہے اور اہم جگہوں پر فورسز کے اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ کسانوں نے ٹول پلازہ پر دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔ پنجاب یونیورسٹی اور گرونانک یونیورسٹی نے ہڑتال کی کال کے باعث امتحانات ملتوی کردئیے ہیں۔ پنجاب بند کی کال کی حمایت میں منڈیوں میں پھل اور سبزیوں کی فراہمی بند ہوگی۔ کسان یونینوں کی طرف سے 200مقامات پرپہیہ جام ہڑتال اور 50مقامات پر ریلوے ٹریک بلاک کرنے کے اعلان کے بعد نجی اورپبلک ٹرانسپورٹ معطل ہے ۔ کسان تنظیموں کی جانب سے 13زرعی اصلاحات کے نفاذ کا مطالبہ کیا جارہا ہے جن میں تمام فصلوں کے لیے قانونی ضمانت بھی شامل ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button