کشمیر کازکے حوالے سے نوجوان نسل میں شعور اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، رانا عنصر محمود
لاہور:
آل پاکستان کالجز اینڈ اکیڈمیزایسوسی ایشن کے چیئرمین راناعنصرمحمود نے کہاہے کہ کشمیر کازکے حوالے سے نوجوان نسل میں شعور اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس حوالے سے تعلیمی اداروں کواپنا کردار بخوبی ادا کرنا چاہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق رانا عنصر محمود نے کشمیر سینٹر لاہو ر کے دورے کے دوران سینٹر کے انچارج انعام الحسن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طلباءکو یہ بناتے کی اشد ضرورت ہے کہ جموںوکشمیر پاکستان کیلئے کیا اہمیت رکھتا ہے ہے اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے اسے پاکستان کی شہہ رگ کیوں قرار دیا ہے۔ناعنصرمحمودنے کہاکہ مسئلہ کشمیر پاکستان کی سلامتی اور استحکام کا مسئلہ بھی ہے ، جموں وکشمیر مذہبی، تہذیبی و تمدنی ، علاقائی، جغرافیائی غرض ہر لحاظ سے پاکستان کا جزو لاینفک ہے ۔انہوںنے کہا کہ ہم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ہمیں اپنی نوجوان نسل کو مسئلہ کشمیر کی تاریخ اور موجودہ صورت حال کے حوالے سے بھرپور آگہی فراہم کرنی چاہیے، نئی نسل کو یہ بتایاجائے کہ بھارت نے کشمیر پر قبضہ دراصل پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی غرض سے کیا ہے ۔ کشمیری دراصل تکمیل پاکستان کی لڑائی لڑ رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ نوجوانوں خاص طور پر طلباءکی آگہی کے لیے تعلیمی اداروں میں سیمینار،کانفرنسز اور دیگر پروگراموں کا انعقاد کرنے کی ضرورت ہے۔ قبل ازیںانعام الحسن نے راناعنصرمحمود کو کشمیرسنٹرلاہور کی کشمیر کاز کے حوالے سے کاﺅشوں کے بارے میںآگاہ کیا۔





