مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر:” ایس آئی اے“ نے صحافی ، پی ایچ ڈی اسکالر عبدالاعلیٰ فاضلی کو گرفتار کرلیا

سرینگر17 اپریل(کے ایم ایس ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر قائم ” سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے ) نے آج( اتوار) کشمیر یونیورسٹی کے ایک پی ایچ ڈی اسکالر اور صحافی عبدالاعلیٰ فاضلی کو ایک آن لائن میگزین میں مضمون لکھنے پر گرفتار کرلیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عبدالاعلیٰ فاضلیAbdul Aala Fazili کو سرینگر کے علاقے ہمہامہ میں انکی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا۔ انہیں” دی کشمیر والا“ میں ”غلامی کی بیڑیاں ٹوٹیں گی“ کے عنوان سے مضمون لکھنے کی پاداش میں گرفتار کیا گیا۔چھاپے کے دوران انکے گھر سے موبائل فون ،لیب ٹاپ اور دیگر اشیاءقبضے میں لے لی گئیں۔
یاد رہے کہ دی کشمیر والا کے ایڈیٹر فہد شاہ کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت پہلے ہی نظر بند ہیں ۔ انہیں رواں برس چار فروری کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ایس آئی نے آج سرینگر میں انکی رہائش گاہ اور دفتر پر بھی چھاپے مارے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button