مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں :خاتون ٹیکنیشن کو نوکری سے نکال دیا گیا

جموں 28 اکتوبر (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری کی پرنسپل نے کرکٹ میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے مقابلے میں پاکستانی ٹیم کی جیت کا جشن منانے کے حوالے سے واٹس ایپ سٹیٹس کی پاداش میں ایک خاتون آپریشن تھیٹر ٹیکنیشن کو نوکری سے نکال دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پرنسپل کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس ہیڈکوارٹر رزاجوری اور ذرائع ابلاغ کے ذریعے معاملہ ا ن کے نوٹس میں لانے کے بعد کی گئی۔پرنسپل نے صفیہ مجید کی خدمات فوری طور پر ختم کرنے کا حکم جاری کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button