World

تنازعہ کشمیر ، فلسطین کے حل تک دنیا میں پائیدار امن ممکن نہیں، پاکستان

download (6)نیویارک: پاکستان نے اقوام متحدہ سے کشمیر اور فلسطین کے تنازعات حل کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک یہ تنازعات حل نہیں ہوتے عالمی سطح پر پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے ”امن کے قیام اور فروغ “پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان تنازعات کے حل کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی تعاون ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پائیدار امن کے لیے کشمیر اور فلسطین کے مسائل کا حل ہونا ضروری ہے کیونکہ جب تک یہ تنازعات حل نہیں ہوتے عالمی سطح پر پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا۔
منیر اکرم نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کی جڑوں سے نمٹنے میں ناکامی تنازعات میں اضافے کا باعث بنی ہے اور اس سلسلے میں بین الاقوامی حکمت عملی بڑی حد تک ناکافی، غیر موثر اور غیر تسلی بخش رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین میں غیر ملکی قبضے کے نتائج سب کے سامنے ہیں۔
پاکستان کے مستقل نمائندے نے زور دیکر کہا کہ یہ سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے جاری نسل کشی کا خاتمہ کرے اور ان تنازعات کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button