World

واشنگٹن ریلی میں یاسین ملک سمیت تمام کشمیری نظر بندوں کی رہائی کا مطالبہ

واشنگٹن: واشنگٹن ڈی سی میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے ایک زبردست ریلی نکالی گئی جس میں جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک اور دیگر تمام کشمیری سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریلی کا اہتمام امریکہ میں مقیم کشمیریوںنے کیا تھا اور اس میں امریکہ اور کینیڈا سے رہنمائوں، کارکنوں، علما کرام اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے شرکت کی۔آزاد کشمیر کے صدر کے مشیر سردار ظریف خان نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریلی کے شرکاء یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، مسرت عالم بٹ اور آسیہ اندرابی سمیت تمام کشمیری رہنمائوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ مظاہرین نے پلے کارڈ زاٹھا رکھے تھے اور ”سپریم کورٹ کا فیصلہ ایک فریب ہے”،”تنازعہ کشمیر کو حل کرنے کی ضرورت ہے” اور ”کشمیر میں بھارتی جمہوریت مرچکی ہے” جیسے نعرے لگا رہے تھے۔ورلڈ کشمیر اویئرنیس فورم کے صدر ڈاکٹر غلام نبی میر نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کر دیا ہے جہاں رہنمائوں، انسانی حقوق کے کارکنوںاور صحافیوں کوکالے قوانین کے تحت نظربند کیاجاتا ہے۔ورلڈ فورم فار پیس اینڈ جسٹس کے چیئرمین ڈاکٹر غلام نبی فائی نے کہا کہ یاسین ملک کو سزائے موت دینے کی این آئی اے کی درخواست ایک سیاسی انتقام ہے جس کا مقصد کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کودبانا ہے۔ کشمیری دانشور ڈاکٹر امتیاز خان نے خبردار کیا کہ مودی یاسین ملک کے کیس کو اپنی سیاست کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ ریلی سے مواحد حسین شاہ، سردار شعیب ارشاد، سردار محمود اقبال، حافظ حبیب اللہ، ضیاء الحسن،حامد ملک، سردار آفتاب روشن خان، ڈاکٹر روہندا ہیملٹن،97سالہ کارکن مسز ایونز، صداقت حیات، سردار یامین خان اور سردار زاہد حسین نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے اقوام متحدہ، امریکہ اور دیگر عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ یاسین ملک اور دیگر تمام کشمیری سیاسی نظر بندوں کی رہائی کے لیے بھارت پر دبا ئوڈالیں اور جموں و کشمیر کے لوگوں کو اقوام متحدہ کی زیر نگرانی اپنا حق خود ارادیت استعمال کرنے کا موقع فراہم کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button