مقبوضہ جموں و کشمیر

قابض حکام نے راجوری میں وی پی این سروسز معطل کر دیں

جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں قابض حکام نے ضلع راجوری میں تمام ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (VPN)سروسز کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دیا ہے جس سے ایک بارپھر خطے میں حالات معمول کے مطابق ہونے کے مودی حکومت کے کھوکھلے دعوئوں کی قلعی کھل گئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ راجوری ابھیشیک شرما کی طرف سے بھارتیہ ناگرک سرکشاسنہتا (بی این ایس ایس)کے تحت جاری کیا گیا حکمنامہ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی رپورٹ کے بعدجاری کیاگیاجس میں انہوں نے کہاکہ متعدد علاقوں میں وی پی این کا غیر معمولی اور مشکوک استعمال ہورہا ہے ۔ قابض حکام نے دعویٰ کیا کہ وی پی اینز کاجو عالمی سطح پر رازداری، محفوظ مواصلات اور محفوظ برائوزنگ کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں ،حکومت پر تنقیدی مواد کی ترسیل اورریاست کی طرف سے عائد پابندیوں کی نظرانداز کرکے بھارت مخالف سرگرمیوں کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔انسانی حقوق کے کارکنوں اور ڈیجیٹل تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام اس بات کی ایک اور مثال ہے کہ بھارت کس طرح مقبوضہ جموں وکشمیرمیں عام مواصلاتی آلات کے استعمال کو جرم بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تاریخی طور پر اس طرح کی پابندیوں کو مقبوضہ علاقے میں اختلاف رائے کو دبانے، معلومات تک رسائی کو محدود کرنے اور کشمیریوں کو باقی دنیا سے الگ تھلگ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے ۔ یہ سب کچھ ایک ایسے وقت میں کیا جارہا ہے جب بھارتی حکومت خطے میں امن، ترقی اورحالات معمول پر آنے کے بلندو بانگ دعوے کرتی ہے۔تجزیہ کاروں نے خبردار کیا کہ وی پی این سروسز کی معطلی سے طلبائ، صحافی، پیشہ ور افراد اور عام شہری متاثر ہوں گے جو محفوظ انٹرنیٹ تک رسائی پر انحصار کرتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button