اسلام آباد 31 مارچ (کے ایم ایس)آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے تمام سیاسی جماعتوں اورذرائع ابلاغ پر زور دیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر اور نریندر کے مذموم عزم کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری گزشتہ روز کشمیر ہاو¿س اسلام آباد میں آل کشمیر نیوز پیپرز سوسائٹی (اے کے این ایس) …
تفصیل۔۔۔عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا فوری نوٹس لے،کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ
اسلام آباد 29 مارچ(کے ایم ایس) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال کافوری نوٹس لے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنمائوں شیخ عبدالمتین، یعقوب شیخ، امتیاز وانی ،سید اعجاز رحمانی، زاہد اشرف اور قاضی محمد …
تفصیل۔۔۔راولپنڈی : ثقافتی پروگرام میں مقبوضہ کشمیر کے لوگوں پر جاری مظالم کے حوالے سے خاکہ پیش کیا گیا
راولپنڈی 26 مارچ (کے ایم ایس) پنجاب آرٹس کونسل میں آزاد کشمیر یوتھ اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے ایک روزہ ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نہتے لوگوں پر جاری بھارتی مظالم پر خاکے پیش کیے گئے۔ . ثقافتی پروگرام کے مہمان خصوصی آزاد جموں وکشمیر کے وزیر اکبر ابراہیم تھے ۔ پروگرام میں سیکرٹری یوتھ اینڈ …
تفصیل۔۔۔کشمیر کی آزادی کے بغیر پاکستان ادھورا اور نامکمل ہے: ڈاکٹر طاہر تبسم
میرپور26مارچ(کے ایم ایس)انسانی حقوق اور امن کے لئے متحرک عالمی تنظیم انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈیویلپمنٹ” انسپاڈ” کے صدر اور سابق مشیر انسانی حقوق ڈاکٹر سردار محمد طاہر تبسم نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں اور قتل عام کو روکنے کے لئے حکومت اور پارلیمان کو فوری اقدامات کرنے چاہیے۔ سردار محمد طاہر تبسم نے یہ بات میر پور …
تفصیل۔۔۔مظفر آباد،میر پور:کشمیریوں نے یوم پاکستان بھرپور جوش و جذبے سے منایا
مظفر آباد 23مارچ (کے ایم ایس ) کنٹرول لائن کے دونوں جانب مقیم کشمیریوں نے جمعرات کو یوم پاکستان بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا۔ دن کا آغاز مساجد میں نماز فجر کے بعدملک کی سلامتی،ترقی اور خوشحالی اور کشمیریوں کی منصفانہ اور اصولی جدوجہد کی جلد کامیابی کے لیے بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعائوں کے ساتھ ہوا ۔آزاد …
تفصیل۔۔۔شہید عبدالمجید ڈارکو یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت
اسلام آباد 23 مارچ (کے ایم ایس) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے رہنماء ء الطاف احمد بٹ نے ممتاز آزادی پسند کارکن عبدالمجید ڈار کو ان کی شہادت کی20ویں برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ نامعلوم حملہ آوروں نے عبدالمجید ڈار کو 2003میں آج ہی کے دن سوپور قصبے میں ان کے گھر کے باہر شہید کر دیا تھا۔ الطاف احمد بٹ نے …
تفصیل۔۔۔کشمیری پاکستان اور اسکی مسلح افواج کو اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں
اسلام آباد22مارچ (کے ایم ایس ) پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی شریک چیئرپرسن ریحانہ حسین ملک نے کہا ہے کہ کشمیری پاکستان اور اس کی دفاعی افواج کو اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں۔ ریحانہ ملک نے یوم پاکستان کے موقع پر جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیری پاکستان اور اس کی دفاعی افواج کو اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر قائداعظم محمد …
تفصیل۔۔۔پاکستان کی حمایت کشمیریوں کیلئے ہمیشہ باعث تقویت رہی ہے ، الطاف وانی
جنیوا 20مارچ(کے ایم ایس)کشمیری نمائندے الطاف حسین وانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف سے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد آزادی کی کی مسلسل حمایت بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر کے عوام کیلئے ہمیشہ تقویب اور حوصلہ افزائی کا باعث رہی ہے۔ الطاف حسین وانی نے اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ برائے کشمیر کے اجلاس کے بعد جاری ایک بیان میں کہا کہ …
تفصیل۔۔۔غلام محمد صفی کی طرف سے تنازعہ کشمیر کے بلا تاخیرحل پر زور
اسلام آباد 20مارچ(کے ایم ایس) تحریک حریت جموں و کشمیر کے کنوینر غلام محمد صفی نے دیرینہ تنازعہ کشمیر کے بلا تاخیر حل پر زوردیا ہے ۔ غلام محمد صفی نے اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ برائے کشمیر کے اجلا س کے بعد اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی قیادت کی جانب سے تنازعہ کشمیر کے بارے میں حالیہ بیانات سے یہ واضح ہوگیا ہے …
تفصیل۔۔۔چھٹی سنگھ پورہ قتل عام تحریک آزادی کشمیر کو بدنام کرنے کی بھارتی سازش تھی
اسلام آباد20مارچ(کے ایم ایس) کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے کہا ہے کہ چھٹی سنگھ پورہ قتل عام تحریک آزادی کشمیر کو بدنام کرنے کی ایک گھنائونی بھارتی سازش تھی۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینرمحمود احمد ساغر نے چھٹی سنگھ پورہ میں سکھوں کے قتل عام کی 23ویں برسی کے موقع پر اسلام آباد میں …
تفصیل۔۔۔