سرینگر :نئی دلی کی تہاڑ جیل میں غیر قانونی طورپر نظربند کشمیری حریت رہنما اور دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی نے مودی حکومت کے کشمیر مخالف پالیسیوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت کو کشمیریوں کو ان کاناقابل تنسیخ حق خودارادیت دینے پرمجبور کرے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آسیہ اندرابی نے بھارتی جیل سے جاری ایک پیغام میں کہا …
تفصیل۔۔۔جموں و کشمیر پر بھارتی قبضہ جدید دور کے نوآبادیاتی نظام کا بدترین مظہر ہے، منیر اکرم
اقوام متحدہ : پاکستان نے جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو جدید دور کے نوآبادیاتی نظام کا بدترین مظہر قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ سے سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق دیرینہ حل طلب تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کامطالبہ کیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے جنرل اسمبلی کی سپیشل پولیٹیکل اینڈ …
تفصیل۔۔۔محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کی طرف سے کشمیری لیکچرار کی معطلی پر سخت ردعمل
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کشمیری علاقائی سیاست دانوں محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ نے بھارتی سپریم کورٹ میں دفعہ 370کی منسوخی کے خلاف دلائل دینے والے کشمیری لیکچرار کی ملازمت سے معطلی پرسخت ردعمل ظاہر کیا ہے ۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے ایکس اکائونٹ (سابقہ ٹویٹر)پر لکھاہے کہ یہ صرف کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم کی صرف …
تفصیل۔۔۔بھارت کشمیریوں کو بدترین سیاسی ، ثقافتی ، معاشی اور مذہبی جارحیت کا نشانہ بنا رہا ہے، مسرت عالم
سرینگر31مارچ(کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طورپر نظر بند چیئرمین مسرت عالم بٹ نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کو اپنے ناقابل تنسیخ حق، حق خودارادیت کے مطالبے کی پاداش میں گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے بدترین سیاسی ، ثقافتی ، معاشی اور مذہبی جارحیت کا نشانہ بنا رہا ہے۔ مسرت عالم بٹ نے نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے اپنے ایک پیغام …
تفصیل۔۔۔امریکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعمیری مذاکرات کی حمایت کرتا ہے،نیڈ پرائس
واشنگٹن 10مارچ(کے ایم ایس) امریکا نے کہاہے کہ ہم پاکستان اور بھارت کے درمیان تمام دیرینہ مسائل کے حل کے لیے تعمیری اور معنی خیز سفار تکاری کی حمایت کرتے ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے اپنی پریس بریفنگ کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان امریکا کی ثالثی سے متعلق سوال پر کہا کہ مسائل کے حل میں امریکا کے کردار سے متعلق …
تفصیل۔۔۔بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے: الطاف وانی
جنیوا09مارچ(کے ایم ایس)کشمیری نمائندے الطاف حسین وانی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر میں خوف ودہشت کا ماحول قائم کر کے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ الطاف حسین وانی نے جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے52ویں اجلاس کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کو بتایا کہ بھارتی حکومت کشمیریوں کی پرامن جدوجہدکو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے …
تفصیل۔۔۔تنازعہ کشمیر حل ہونے تک جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا:کل جماعتی حریت کانفرنس
سرینگر09مارچ(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںکل جماعتی حریت کانفرنس نے کہاہے کہ کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گااوروہ بہت جلد بھارت کے ناجائز تسلط سے آزادی حاصل کریں گے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میںکہاکہ تنازعہ کشمیر حل ہونے تک جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ …
تفصیل۔۔۔اگرمقبوضہ جموں وکشمیرمیں حالات ٹھیک ہیں تو انتخابات کرائیں:فاروق عبداللہ کا نئی دہلی کو چیلنج
سرینگر22فروری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںنیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے بدھ کے روز بھارتی حکومت کو چیلنج کیا کہ اگر علاقے میں حالات معمول پر آچکے ہیں تو اسمبلی انتخابات کرائے جائیں۔ فاروق عبداللہ نے جو سرینگر سے بھارتی پارلیمنٹ کے رکن ہیں، ایک میڈیا انٹرویو میں کہاکہ مودی حکومت جموں وکشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کے معاملے …
تفصیل۔۔۔بھارت جبر وا ستبداد کے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کا جذبہ آزادی متزلزل نہیں کرسکتا، ساغر
اسلام آباد17 فروری (کے ایم ایس) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے کہا ہے کہ مودی کی زیر قیادت بی جے پی حکومت نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں لوگوں کو زمینوں اور گھروں سے بیدخل کرنے کی جو مہم جوئی شروع کر رکھی ہے اسکا واحد مقصد مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا ہے۔ مودی کی …
تفصیل۔۔۔بھارتی حکومت کے 5 اگست 2019 کے فیصلوں کے تباہ کن نتائع برآمد ہوئے ہیں، فاروق عبداللہ
سرینگر17 فروری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا کہ بھارتی حکومت کے 5 اگست 2019 کے فیصلوں کے تباہ کن نتائع برآمد ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی انتظامیہ نے کشمیریوں کے تمام جمہوری حقوق ختم کر دیے ہیں۔ فاروق عبداللہ نے سرینگر کے علاقے حبک میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی …
تفصیل۔۔۔