اسلام آباد 21 اکتوبر (کے ایم ایس) پاکستان نے فرانس کے دارلحکومت پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے مکمل اجلاس سے قبل بھارتی میڈیا کی طرف سے پاکستان کے خلاف بدنیتی پر مبنی منظم مہم کو واضح طور پر مسترد کر دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایف اے ٹی ایف کے مکمل اجلاس سے قبل بھارتی میڈیا کی …
تفصیل۔۔۔پاکستان تنازعہ کشمیر کے حل کے لئے پرعزم ہے، قمر زماں
اسلام آباد20اکتوبر (کے ایم ایس)وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ بھارت طاقت کے زور پر تنازعہ کشمیر کے حل کو التواءمیں ڈال سکتا ہے لیکن زیادہ دیر تک کشمیریوں کو محکوم نہیں رکھ سکتا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ہر فورم پر تنازعہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اٹھایا ہے،تنازعہ کشمیر کے حوالے سے اقوام عالم کے ساتھ ساتھ مقامی سطح پر …
تفصیل۔۔۔بھارت کشن گنگااورریٹل پن بجلی گھروں سے متعلق عالمی بنک کے اعلان کا جائزہ لے رہا ہے
نئی دلی 20اکتوبر (کے ایم ایس) بھارت نے کہا ہے کہ کشن گنگا اور ریٹل پن بجلی گھروں کے منصوبوں سے متعلق معاملات میں ایک غیر جانبدار ماہر اور ثالثی کورٹ کے سربراہ کی تقرری کے عالمی بینک کے اعلان کا جائزہ لیاجارہا ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت اور پاکستان کے درمیان 1960کے سندھ طاس آبی معاہدے کے تحت آنے والے دو منصوبوں پر تنازعہ ہے۔بھارتی وزارت …
تفصیل۔۔۔ویبنار کے مقررین کاتنازعہ کشمیرمیں پاکستانی نوجوانوں کی دلچسپی بڑھانے کی ضرورت پر زور
اسلام آباد 19اکتوبر (کے ایم ایس)ایک ویبینار کے مقررین نے پاکستانی نوجوانوں میں تنازعہ کشمیرکے حوالے سے دلچسپی بڑھانے اورطویل عرصے سے حل طلب اس مسئلے کے حوالے سے عالمی برادری کی ذمہ داریوں کے بارے میں انہیںآگاہ کرنے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔ ”علاقائی مسائل پر پاکستانی نوجوانوں کی بیداری”کے عنوان سے ویبینار کا انعقاد برطانیہ میں مقیم کشمیری کمیونٹی کے رہنما راجہ اعجاز احمد شائق نے کیاتھا۔ تقریب …
تفصیل۔۔۔” ساکا پنجہ صاحب“ کی تقریب میں شرکت کے لیے500 بھارتی سکھ یاتری پاکستان آئیں گے
اسلام آباد 16اکتوبر ( کے ایم ایس )” ساکا پنجہ صاحب“ کی تقریب میں شرکت کے لیے 500کے قریب بھارتی سکھ یاتری 26اکتوبر کو بھارت سے واہگہ سرحد کے راستے پاکستان آئیں گے۔ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ حبیب الرحمن گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان نے خیر سگالی کے طور پر بھارتی سکھ شہریوں کو تقریب میں شرکت کی اجازت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساکا پنجہ صاحب …
تفصیل۔۔۔پاکستان کے جوہری ہتھیاروںکے بارے میں جو بائیڈن کابیان غلط اور گمراہ کن ہیں: رپورٹ
بھارت میں جوہری مواد کی چوری اور گم ہونے کے کم از کم 20واقعات رپورٹ ہوئے لیکن امریکی صدر خاموش ہیں اسلام آباد 16اکتوبر (کے ایم ایس)پاکستان نے جوہری ہتھیاروں سے متعلق امریکی صدر جو بائیڈن کے بیان کوغلط اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ بائیڈن نے ڈیموکریٹک کانگریشنل کمپین …
تفصیل۔۔۔پاکستان کو تنہا یا نظر انداز نہیں کیا جا سکتا: شیکھر گپتا
نئی دہلی 15اکتوبر(کے ایم ایس)بھارتی صحافی شیکھر گپتا کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے کا ایک اہم ملک ہے اور اسے کسی صورت تنہایا نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شیکھر گپتا نے اپنے پروگرام ”Cut the Clutter”میں وضاحت کی کہ کیوں پاکستان کو خطے میں الگ تھلگ یا نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم …
تفصیل۔۔۔سلامتی کونسل مقبوضہ جموں وکشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے یکطرفہ اقدامات کا فوری نوٹس لے: وزیرخارجہ
اسلام آباد15اکتوبر(کے ایم ایس) وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ سلامتی کونسل کو غیرقانونی طورپربھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے لیے بھارت کی طرف سے جاری غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق وزیر خارجہ نے یہ بات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام ایک مکتوب میں کہی …
تفصیل۔۔۔پنجاب: کشمیر کمیٹی کی تشکیل نو
لاہور 15 اکتوبر (کے ایم ایس) وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر پر خصوصی کمیٹی کی تشکیل نو کر دی ہے۔ پنجاب کے پارلیمانی امور کے وزیر بشارت راجہ کو کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے جب کہ ارکان صوبائی اسمبلی عبداللہ وڑائچ، ندیم قریشی، مہندر پال سنگھ، نیلم حیات ملک اور چیف سیکرٹری اس کے رکن ہوں گے۔ مسلم …
تفصیل۔۔۔پاکستان کی کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت، االطاف احمد شاہ کی حراستی موت کی تحقیقات کا مطالبہ
اسلام آباد14اکتوبر (کے ایم ایس)پاکستان نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض فورسز کی طرف سے ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میں مزید دو کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما الطاف احمد شاہ کی حراستی موت کی فوری تحقیقات کرکے اس میں ملوث …
تفصیل۔۔۔