تازہ ترین

پاکستان

اقوام متحدہ میں اسلامو فوبیا کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد ایک اہم پیشرفت ہے ،ڈاکٹر فائی

اقوام متحدہ میں اسلامو فوبیا کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد ایک اہم پیشرفت ہے ،ڈاکٹر فائی

واشنگٹن 11 مارچ (کے ایم ایس) واشنگٹن میں قائم” ورلڈ فورم فار پیس اینڈ جسٹس “کے چیئرمین ڈاکٹر غلام نبی فائی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں اسلامو فوبیا کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد ایک اہم پیش رفت ہے۔ 15 مارچ 2022 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اتفاق رائے سے ایک قرارداد منظور کی تھی جوپاکستان نے اسلامی تعاون تنظیم کی طرف سے پیش کی تھی۔ …

تفصیل۔۔۔

پاکستان کیطرف سے براہموس میزائل داغنے کی بھارتی کارروائی کی مشترکہ تحقیقات کے مطالبے کا اعادہ

پاکستان کیطرف سے براہموس میزائل داغنے کی بھارتی کارروائی کی مشترکہ تحقیقات کے مطالبے کا اعادہ

اسلام آباد، 10 مارچ (کے ایم ایس)پاکستان نے بھارت کی طرف سے اپنی ملکی حدود میں براہموس میزائل داغنے کے سنگین واقعے کی مشترکہ تحقیقات کا اپنا مطالبہ دہرایا ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ایک بیان میں یا د دلایا کہ بھارت نے ایک برس قبل آج کے روز سورت گڑھ سے سپر سونگ براہموس میزائل پاکستانی علاقے میں داغا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ …

تفصیل۔۔۔

مقبوضہ کشمیرکے گورنرکابیان بھارتی قیادت کے جارحانہ عزائم کی ایک اورمثال ہے:دفترخارجہ

مقبوضہ کشمیرکے گورنرکابیان بھارتی قیادت کے جارحانہ عزائم کی ایک اورمثال ہے:دفترخارجہ

اسلام آباد09مارچ(کے ایم ایس) پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے گورنر کا بیان بھارتی قیادت کے جارحانہ عزائم کی ایک اورواضح مثال ہے جو خطے کے امن اور استحکام کیلئے مستقل خطرہ ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے آج اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار بریفنگ میں دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ نام نہاد …

تفصیل۔۔۔

پاکستانی حدود میں براہموس میزائل فائرکرنا، بھارتی کمانڈاینڈ کنٹرول سسٹم کی غیر ذمہ داری کی واضح مثال ہے

پاکستانی حدود میں براہموس میزائل فائرکرنا، بھارتی کمانڈاینڈ کنٹرول سسٹم کی غیر ذمہ داری کی واضح مثال ہے

اسلام آباد09مارچ(کے ایم ایس) بھارت کی طرف سے گزشتہ سال 9مارچ کو پاکستانی حدود میں گرنے والے جوہری صلاحیت کے حامل براہموس کروز میزائل کی غیر ذمہ دارانہ اور خوفناک فائرنگ سے نام نہاد بھارتی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کی گھمبیر ہینڈلنگ اور خوفناک تکنیکی خامیاں بے نقاب ہوگئی تھیں ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اس واقعہ نے میڈیا میں بھی کھلبلی مچا دی تھی اور دونوں ہمسایہ جوہری طاقتوں کے …

تفصیل۔۔۔

پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر آواز اٹھاتا رہے گا، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر آواز اٹھاتا رہے گا، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد02مارچ(کے ایم ایس ) دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے غیرقانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف اپنی آواز اٹھاتا رہے گا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہاکہ گزشتہ ماہ بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ کشمیرمیں حراست کے دوران 5 کشمیریوں کو شہید کیاجبکہ 4ہزار سے …

تفصیل۔۔۔

بھارت پاکستان کے خلاف ایک منظم ڈس انفارمیشن مہم جاری رکھے ہوئے ہے، صدر مملکت

بھارت پاکستان کے خلاف ایک منظم ڈس انفارمیشن مہم جاری رکھے ہوئے ہے، صدر مملکت

  اسلام آباد28فروری(کے ایم ایس) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف ایک منظم ڈس انفارمیشن مہم جاری رکھے ہوئے ہے جس کا موثر مقابلہ کرنے کیلئے سائبر اور بہتر انفارمیشن صلاحتیوں کے حصول سے کیا جا سکتا ہے۔ صدر مملکت نے ایئر یونیورسٹی کے 10ویں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ روایتی سکیورٹی کے ساتھ ساتھ سائبرقوت کا حصول ملک کو …

تفصیل۔۔۔

نڈر کشمیری بھارتی غلامی کا طوق ہر قیمت پراتار پھینکیں گے: مشعال ملک

نڈر کشمیری بھارتی غلامی کا طوق ہر قیمت پراتار پھینکیں گے: مشعال ملک

اسلام آباد27فروری(کے ایم ایس ) پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں دہشت گردی کی تازہ لہر اور انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں پر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ نڈر کشمیری بھارتی غلامی کا طوق ہر قیمت پراتار پھینکیں گے۔ مشعال ملک نے قائداعظم …

تفصیل۔۔۔

پاکستان کی طرف سے اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کا اعادہ

پاکستان کی طرف سے اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد27فروری(کے ایم ایس) پاکستان نے اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے26فروری 2019کو بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کیے گئے فضائی حملوں کیخلاف پاکستان کے مناسب جواب کے آج چار سال مکمل ہوگئے ہیں۔ دفتر خارجہ کی ترجمان نے ایک بیان میں کہاہے کہ 26اور 27فروری 2019کے واقعات …

تفصیل۔۔۔

27فروری بھارت کیلئے ایک ڈرانا خواب رہے گا،یوم فتح پاک فضائیہ کی پروفیشنل ازم کا دن ہے،سردار تنویر الیاس

27فروری بھارت کیلئے ایک ڈرانا خواب رہے گا،یوم فتح پاک فضائیہ کی پروفیشنل ازم کا دن ہے،سردار تنویر الیاس

اسلام آباد27فروری(کے ایم ایس) وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ 27فروری بھارت کیلئے ایک ڈرانا خواب رہے گا،یوم فتح پاک فضائیہ کی پروفیشنل ازم کا دن ہے اوریوم فتح پر ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہے ۔ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویز الیاس نے ان خیالات کا اظہارپیرکوبھارت کی طرف سے پا کستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کاپاک فضائیہ کی طرف …

تفصیل۔۔۔

قوم فضائی حدود کی خلاف ورزی کا منہ توڑجواب دینے پر پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، شہباز شریف

قوم فضائی حدود کی خلاف ورزی کا منہ توڑجواب دینے پر پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، شہباز شریف

اسلام آباد27فروری(کے ایم ایس ) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم آج پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا منہ توڑ جواب دینے پر پاک فضائیہ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ وزیرا عظم نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پلوامہ حملے کے بہانے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا منہ توڑ جواب دینے پر آج قوم پاک فضائیہ کو زبردست خراج تحسین …

تفصیل۔۔۔