اسلام آباد27فروری(کے ایم ایس) وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ 27فروری بھارت کیلئے ایک ڈرانا خواب رہے گا،یوم فتح پاک فضائیہ کی پروفیشنل ازم کا دن ہے اوریوم فتح پر ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہے ۔ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویز الیاس نے ان خیالات کا اظہارپیرکوبھارت کی طرف سے پا کستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کاپاک فضائیہ کی طرف …
تفصیل۔۔۔قوم فضائی حدود کی خلاف ورزی کا منہ توڑجواب دینے پر پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، شہباز شریف
اسلام آباد27فروری(کے ایم ایس ) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم آج پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا منہ توڑ جواب دینے پر پاک فضائیہ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ وزیرا عظم نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پلوامہ حملے کے بہانے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا منہ توڑ جواب دینے پر آج قوم پاک فضائیہ کو زبردست خراج تحسین …
تفصیل۔۔۔ففتھ جنریشن وار فیئر کے مضمرات انتہائی خطر ناک ہوتے ہیں: مقررین
اسلام آباد26فروری(کے ایم ایس)اسلام آباد کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء کے ایک پروگرام میں ففتھ جنریشن وارفیئر کے حوالے سے مقررین نے کہا کہ دشمن ہائبرڈ جنریشن وارفیئر کے ذریعے ہمارے ذہنوں کو نشانہ بنا کر ہماری صفوں میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ پروگرام کا انعقادیوتھ کونسل پاکستان نے کیا تھا۔مقررین نے کہا کہ یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ اس وقت پاکستان ایک بار پھر ففتھ …
تفصیل۔۔۔بالاکوٹ فضائی حملے کے حوالے سے بھارتی دعوﺅں پر کوئی اعتبار کرنے کیلئے تیار نہیں
اسلام آباد 26 فروری (کے ایم ایس)26 فروری 2019 کو بھارتی ائر فورس نے پاکستان کے خلاف فضائی جارحیت کی تھی اور دعویٰ کیا تھا کہ اس نے بالاکوٹ کے قریب ایک دینی مدرسے کو نشانہ بنایا جس میں عسکریت پسند موجود تھے ۔ بھارتی ائر فورس نے مدرسے میں موجود300 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا بھی دعویٰ کیاتھا۔ بالا کوٹ حملے کے آج چار برس مکمل …
تفصیل۔۔۔ملک کے کمزورمعاشی حالات کے باوجود ہم کشمیر کاز پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے:مشاہد حسین سید
اسلام آباد25فروری (کے ایم ایس)مسلم لیگ نون کے رہنما سینٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ ملک کے کمزورمعاشی حالات کے باوجود ہم کشمیر کاز پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے اورہم اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مشاہد حسین سید نے ایک ٹویٹر سپیس پر پاکستانی نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں مقیم کشمیریوں اورپاکستان کے نشریاتی اداروں، …
تفصیل۔۔۔جموں وکشمیر بین الاقوامی طورپرتسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے،پاکستان
نیویارک24 فروری (کے ایم ایس) یوکرین کے معاملے پراقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں پاکستان نے کہا ہے کہ غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں جواب کا اپنا حق استعمال کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مشن کے فرسٹ سیکرٹری جواد اجمل نے کہا …
تفصیل۔۔۔پاکستانی شوبز فنکاروں کا بھارتی نغمہ نگار جاوید اختر کے متنازع بیان پر سخت رد عمل
جاوید اختر گجرات ، کشمیرمیں مسلمانوں کے قتل پر خاموش کیوں ہیں، شان ، فیصل قریشی اسلام آباد 23فروری (کے ایم ایس )پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں نے بھارتی شاعرو نغمہ نگار جاوید اختر کے پاکستان مخالف بیان کی پ±رزور مذمت کرتے ہوئے ایسے فنکاروں پر پابندی کا مطالبہ کر دیاہے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق لاہور میں سجے فیض احمد فیض فیسٹیول اپنی تمام رنگینیاں بکھیر کر اپنے …
تفصیل۔۔۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں کنن پوشپورہ واقعے کی متاثرہ خواتین کو انصاف دلائیں، مشعال ملک
اسلام آباد23فروری (کے ایم ایس )پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے کہا کہ بھارتی فورسز بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں عصمت دری کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہیں تاکہ کشمیریوں کی تذلیل کر کے طاقتور اختلافی آوازوں کو دبایا جا سکے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق وہ مشعال ملک نے ان خیالات کا اظہار آج کشمیری خواتین کے یوم …
تفصیل۔۔۔پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھاتا رہے گا، ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد 23 فروری (کے ایم ایس)پاکستان نے کہا کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھاتا رہے گا۔ دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے آج اپنی ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھاتا رہے گا۔انہوںنے …
تفصیل۔۔۔پریس کلب اسلام آباد مقبوضہ کشمیر میں میڈیا پر پابندیوں کے بارے میں اقوام متحدہ کو خط لکھے گا
اسلام آباد 23 فروری (کے ایم ایس) نیشنل پریس کلب(این پی سی) اسلام آباد کے صدر انور رضا نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ این پی سی مقبوضہ علاقے میں میڈیا پر پابندیوں کے بار ے میں اقوام متحدہ کو خط لکھے گا۔ انور رضا نے آج (جمعرات )” کشمیر میڈیا سروس“کے ایم ایس) …
تفصیل۔۔۔