اسلام آباد : آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارتی ویزوں کے اجرا کا معاملہ حل ہوگیاہے ۔ پاکستان اسکواڈ کو بھارتی ویزے جاری کردیے گئے ہیں۔ بھارت نے قومی ٹیم کو ویزے پاکستان کرکٹ بورڈکی طرف سے یہ معاملہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سامنے اٹھانے کے بعد جاری کئے ہیں ۔ پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت کی طرف …
تفصیل۔۔۔بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے، مشعال ملک
اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔ مشعال ملک نے پیر کوبھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف اسلام آباد میں ایک احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو کشمیریوں سمیت اقلیتوں کے خون کی لت لگ گئی ہے اورعالمی برادری …
تفصیل۔۔۔وزیر اعظم کی جنرل اسمبلی میں تقریر سے مظلوم کشمیریوں کے حوصلے بندہوئے ہیں، مشعال ملک
اسلام آباد: نگران وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال حسین ملک نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے اپنے خطاب میں مظلوم کشمیریوں کے لیے بھر آواز اٹھانے پر نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی تعریف کی۔ مشعال حسین ملک نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے خطاب سے نہ صرف بھارت کا فسطائی چہرہ دنیا کے …
تفصیل۔۔۔پاکستانی وزیراعظم نے بھارتی مظالم کو اجاگر کرکے کشمیریوں کے دل جیت لیے: ماہرین
پشاور : سیاسی اور سفارتی ماہرین نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دورے کو پاکستان کے لیے انتہائی کامیاب اور نتیجہ خیز قرار دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پشاور میں سیاسی اور سفارتی ماہرین نے کہا کہ وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر کو انتہائی موثر انداز میں اجاگر کرکے کشمیریوں کے دل جیت لیے ہیں۔ …
تفصیل۔۔۔کشمیربھارت کا حصہ نہ کبھی تھا اور نہ ہوگا: پاکستان
اقوام متحدہ:پاکستان کے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی جانب سے عالمی برادری کی توجہ حل طلب تنازعہ جموں وکشمیر اور بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی طرف مبذول کرائے جانے کے بعد اقوام متحدہ میں پاکستانی اوربھارتی مندوبین کے درمیان الفاظ کی جنگ شروع ہوئی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی مندوب پتل گہلوٹ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس …
تفصیل۔۔۔کینیڈا نے بھارت کا انتہا پسند مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیاہے، مشعال ملک
ننکانہ صاحب 23 ستمبر (کے ایم ایس) انسانی حقوق اور خواتین کو بااختیار بنانے کے بارے میں نگراں وزیراعظم انوارلحق کاکڑ کی معاون خصوصی مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ کینیڈا نے بھارت کا انتہا پسند اور نسل پرست مکروہ چہرہ دنیا بھر میں بے نقاب کر دیا ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مشعال ملک نے ننکانہ صاحب کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے …
تفصیل۔۔۔نگراں وزیراعظم کا کشمیریوں پر مظالم بند کرنے کا مطالبہ
نیویارک 23 ستمبر (کے ایم ایس) نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ انہوں نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس سے خطاب کے دوران تنازعہ کشمیر پر پاکستان کے غیر متزلزل موقف کا اعادہ کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وزیر اعظم نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی زیر نگرانی استصواب رائے کے انعقاد کے ذریعے …
تفصیل۔۔۔پاک بھارت امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے،بھارت سمیت سب سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں،
جنوبی ایشیا میں امن کی کنجی تنازعہ کشمیرکا حل ہے، بھارت نہتے کشمیریوں کی نسل کشی کر رہاہے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا نیویارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب نیویارک 22ستمبر (کے ایم ایس ) نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے کہاہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیرہے اورہم بھارت سمیت خطے کے تمام ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ …
تفصیل۔۔۔اسلامی ممالک کا اتحاد ہی مسئلہ فلسطین و کشمیر، اسلامو فوبیا سے پیدا ہونیوالی صورتحال سے نمٹ سکتا ہے ، حافظ طاہر اشرفی
لاہور22ستمبر (کے ایم ایس ) چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کا اتحاد ہی فلسطین او رکشمیر کے تنازعات اور اسلامو فوبیا سے پیدا ہونے والی صورتحال و دیگر مسائل سے نمٹ سکتا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے لاہور میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب کو بحیثیت سربراہ او آئی سی مسئلہ کشمیر و …
تفصیل۔۔۔کشمیرپر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد خطے میں امن کیلئے ناگزیر ہے، جلیل عباس جیلانی کا الجزیرہ کو انٹرویو
نیویارک 22ستمبر (کے ایم ایس ) وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ تنازعہ جموں و کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد علاقائی امن کو یقینی بنانے اور پاکستان اور بھارت کے درمیان ہتھیاروں کی غیر ضروری دوڑ کے خاتمے کیلئے ضروری ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس کے موقع پر الجزیرہ …
تفصیل۔۔۔